Binance Pay آپ کو Binance سے براہ راست اپنے ٹرسٹ والیٹ میں کرپٹو کو باآسانی ٹرانسفر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہاں پر ایک فوری چیک لسٹ موجود ہے، جس میں اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے درکار چیزیں موجود ہیں:
- ٹرسٹ والیٹ کی موبائل ایپ
- Binance کا ایکسچینج اکاؤںٹ
اپنے ٹرسٹ والیٹ کی موبائل ایپ کو تازہ ترین ورژن پر اپڈیٹ کرنا یقینی بنائیں، تاکہ کسی بھی مسائل سے اجتناب کر سکیں۔
اگر آپ کے پاس ابھی تک ٹرسٹ والیٹ موجود نہیں ہے، تو آپ یہاں سے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
ٹرسٹ والیٹ نے Binance Pay کے ساتھ انضمام کیوں کیا؟
انضمام کاری ایسے بہت سے مسائل کا حل فراہم کرتی ہے، جو ٹرسٹ والیٹ کے صارفین بالخصوص نوآموز افراد کو مرکزی ایکسچینجز سے کرپٹو ٹرانسفر کرتے وقت پیش آتے ہیں۔ اس سے قبل یہ ایک طویل عمل تھا، جس میں صارفین کو دستی طور پر ایڈریسز کا اندراج، ایپس کے مابین سوئچ، اور ٹرانسفر مکمل کرنے کے لیے مناسب نیٹ ورک کا انتخاب کرنا ہوتا تھا۔ صارفین کو اس نئی انضمام کاری کے ساتھ اب ایڈریسز کا اندراج یا انہیں اسکین کرنے کی مزید ضرورت نہیں۔ وہ چند آسان مراحل میں خودکار طریقے سے کرپٹو ٹرانسفرز انجام دے سکتے ہیں، جو آپ کو Binance Pay کے اپنے اکاؤنٹ سے ٹرسٹ والیٹ میں براہ راست کرپٹو ڈپازٹ کرنے اور web3 dApps تک باآسانی رسائی اور ان کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
یہاں پر اس امر سے متعلق ایک فوری ہدایت نامہ موجود ہے کہ اپنے Binance ادائیگی والے اکاؤںٹ سے ٹرسٹ والیٹ میں کرپٹو ٹرانسفر کرنے کے لیے، ٹرسٹ والیٹ کو کس طرح استعمال کریں۔
سب سے پہلے، یہ امر یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس Binance اکاؤنٹ موجود ہے
Binance Pay کو استعمال کرنے کے لیے، آپ کو سب سے پہلے Binance ایکسچینج اکاؤںٹ کی ضرورت ہو گی۔ آپ binance.com ملاحظہ کرتے ہوئے یا Apple کے ایپ اسٹور یا Google Play سے Binance ایپ ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے، باآسانی Binance اکاؤنٹ تخلیق کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 1: اپنے ٹرسٹ والیٹ تک رسائی کریں اور ‘حاصل کریں’ والے بٹن کا انتخاب کریں، پھر اُس ترجیحی کرپٹو کا انتخاب کریں، آپ جسے ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس مثال میں BNB چین کو استعمال کریں گے۔
مرحلہ 2: حاصل کرنے والے صفحے پر نیچے موجود، 'ایکسچینج سے ‘ڈپازٹ کریں والی آپشن کا انتخاب کریں’، اس کے بعد ‘Binance’ کا انتخاب کریں
مرحلہ 3: BNB کی اُس رقم کا اندراج کریں، جسے آپ ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں، اس کے بعد ‘تصدیق کریں’ کا انتخاب کریں۔ پھر آپ کو اپنی ادائیگی کی پن کا اندراج کرنا ہو گا۔
مرحلہ 4: ٹرانسفر پر عمل کاری شروع ہو جائے گی اور آپ سے اپنی ٹرسٹ والیٹ ایپ کو کھولنے کا کہا جائے گا۔
مرحلہ 5: آپ کو چند سیکنڈ کے بعد، اپنے ٹرسٹ والیٹ میں اپنی ٹرانزیکشن کی تفصیلات کے ساتھ ایک پُش اطلاع موصول ہو گی۔
اور بس اتنا ہی ہے! Binance ادائیگی کے اپنے اکاؤنٹ سے اپنے ٹرسٹ والیٹ میں، کرپٹو کی نہایت ہی آسان ڈپازٹس سے لطف اندوز ہوں
ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.