دھوکے بازی کا شکار نہ ہوں!
DApps کی اُن مشکوک اقسام کے متعلق جانیں، جن سے اپنی قیمتی اثاثہ جات کی حفاظت کرنی ہے۔
مشمولات کا ٹیبل:
- مشکوک DApps
- اگر میں پہلے سے ہی مشکوک ٹرانزیکشنز پر دستخط/تصدیق کر چکا/چکی ہوں، تو مجھے کیا کرنا چاہیئے؟
DeFi کی جعلی لیکویڈیٹی مائننگ
مشکوک افراد متاثر “ہونے والے” افراد کو نجی پیغامات بھیجتے ہیں، تاکہ انہیں “سرمایہ کاری” کرنے کے لیے راضی کر سکیں۔
Sophos کی بھیجی گئی تصویر: https://news.sophos.com/en-us/2022/05/17/liquidity-mining-scams-add-another-layer-to-cryptocurrency-crime/ 5
اگر آپ DApp کھولتے ہیں، تو آپ کو نام نہاد “مائننگ پول” دکھایا جاتا ہے، تاکہ وہ آپ کو یہ دھوکہ دے سکیں کہ آپ جو دیکھتے ہیں وہ اصلی ہے۔
اگر آپ مشکوک DApp کے ساتھ ٹرانزیکشن کرتے ہیں، تو آپ دھوکے باز فرد کے والیٹ یا اسمارٹ معاہدے کو ٹوکنز (عمومی طور پر USDT، USDC، BUSD، DAI) کی لامحدود منظوریاں دینے کے قریب ہیں۔
اگر آپ اُس ٹرانزیکشن کی تصدیق کرتے ہیں، تو دھوکے باز فرد کسی بھی وقت آپ کے ٹوکنز باآسانی لے سکتا ہے۔ اسی باعث، متاثرہ افراد اپنے ٹوکنز کے اچانک سے بے ترتیب انداز میں ختم ہونے پر حیران ہو جاتے ہیں۔
اُن کی نام نہاد “صارفی معاونت” سے رابطہ کرنے کی تجویز نہیں دی جاتی؛ وہ آپ سے صرف آپ کا “اکاؤنٹ” “ان لاک/غیر منجمد” کروانے کے لیے مزید کا تقاضا کریں گے۔ انہیں کبھی کچھ نہ بھیجیں!
متاثرہ فرد کی فراہم کردہ تصویر
FBI (انٹرنیٹ پر موجود جرم کے شکایتی مرکز [IC3]) نے بھی دھوکے بازی کی اس قسم کے متعلق ایک انتباہ جاری کیا ہے: warning about this kind of scam: Internet Crime Complaint Center (IC3) | Scammers Target and Exploit Owners of Cryptocurrencies in Liquidity Mining Scam
AI کی جعلی ٹریڈنگ/بیک وقت خرید و فروخت/ادھار دینا
اوپر بیان کردہ کی طرح، مشکوک افراد متاثر “ہونے والے” افراد تک رسائی بھی کرتے ہیں۔
اس مشکوک DApp کی صورت میں، آپ کو یقین دہانی کروائی جاتی ہے کہ آپ اُن کی AI ٹریڈنگ/بیک وقت خرید و فروخت/ادھار دینے کے طریقے کی بدولت پیسے کمائیں گے۔
بالکل پہلے بیان کردہ دھوکے بازی کی طرح، وہ آپ کے ٹوکنز کے لیے بھی منظوری حاصل کرنا چاہیں گے۔ لہٰذا، کبھی اس کی منظوری نہ دیں اور دھوکے باز سائٹ کے ساتھ تعامل انجام دینا ختم کر دیں!
والیٹ کا ڈرینر - NFT کی جعلی منٹنگ/ایئر ڈراپ
کیا آپ اس کی طرح، Twitter پر بے ترتیب انداز میں ٹیگ کیے گئے تھے؟
یا شاید، آپ کے پسندیدہ Discord سروس/Twitter/Instagram نے اچانک سے منٹ کرنے کا کوئی لنک پوسٹ کیا؟
بہرحال، احتیاط سے کام لیں، اور FOMO کو خود تک رسائی کرنے نہ دیں! والیٹ ڈرینرز کسی متاثرہ فرد کے ٹوکنز اور NFTs چُرانے میں کافی مؤثر ہوتے ہیں (اس لیے “ڈرینر” کہلاتے ہیں)۔
دستخط نہ کریں:
- ٹوکن اور NFT کی منظوری
- ناقابل فہم دستخط
- OpenSea کا Seaport دستخط (اُس وقت تک نہیں، آپ جب تک OpenSea پر اپنے NFT قانونی طور پر فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہیں)
اگر میں پہلے سے ہی مشکوک ٹرانزیکشنز پر دستخط/تصدیق کر چکا/چکی ہوں، تو مجھے کیا کرنا چاہیئے؟
فوری طور پر ٹوکن اور NFT منظوری کو منسوخ کریں
- اسے https://revoke.cash/استعمال کریں
- متبادل طور پر، اگر آپ کسی ایسی مخصوص چین کو جانتے ہیں جہاں آپ نے منظوری دی تھی، تو پھر درج ذیل کو استعمال کریں:
- Ethereum: https://etherscan.io/tokenapprovalchecker
- Binance اسمارٹ چین: https://bscscan.com/tokenapprovalchecker
- Polygon: Token Approvals | PolygonScan
- Arbitrum: https://arbiscan.io/tokenapprovalchecker
- Avalanche: https://snowtrace.io/tokenapprovalchecker
NFT فہرست سازیوں/پیشکشوں کو غیر مجاز کرنے کے لیے کاؤنٹر/nonce میں اضافہ کریں
- OpenSea کے Seaport معاہدے پر جائیں: https://etherscan.io/address/0x00000000006c3852cbef3e08e8df289169ede581#writeContract
- اپنے والیٹ کو مربوط کریں (“Web3 سے مربوط ہوں” کا انتخاب کریں)
- اسکرول ڈاؤن کریں اور 7. incrementCounter (0x5b34b966) کو تلاش کریں
- اس کا انتخاب کریں اور “تحریر کریں” والے بٹن کو دبائیں
- ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں
ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.