ٹوکن منظوریوں کی منسوخی
جب بھی آپ DAppکے ساتھ تعامل کرتے ہیں، آپ پر پہلے اسمارٹ معاہدہ جات کو ٹوکن کی مخصوص مقدار خرچ کرنے کی اجازت (جسے الاؤنس کہتے ہیں) دینا لازم ہے۔ اس عمل کو ٹوکن کی منظوری کہتے ہیں۔ DeFi کی زیادہ تر ایپلیکیشنز “لا محدود منظوری” کو بطورِ ڈیفالٹ سیٹنگ استعمال کرتی ہیں۔ یہ سیٹنگ مستقبل کی منظوریوں پر مبنی ٹرانزیکشنز پر وقت اور فیس کی بچت کرنے کے لیے کافی کارآمد ہو سکتی ہے۔ تاہم، اگر کوئی بدنیت فرد کسی اسمارٹ معاہدے کا ناجائز استعمال کرے اور ایڈریس کا کنٹرول حاصل کر لے، تو یہ عمل صارفین سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
اپنے اثاثہ جات کی حفاظت کرنے کے لیے، آپ دستی طور پر ٹوکن کی ان ‘منظوریوں’ کو منسوخ کر سکتے ہیں۔ ہم اس ہدایت نامے میں آپ کو یہ بتائیں گے کہ آپ ERC20 ٹوکن کی منظوریوں کو Etherscan ٹوکن کی منظوری کے چیکر 5.5kکے ذریعے کس طرح منسوخ کر سکتے ہیں۔
ٹوکن منظوریوں کے منسوخی کے مراحل
مرحلہ 1
اس ویب سائٹ پر جائیں https://etherscan.io/tokenapprovalchecker 5.5k۔ اپنا ETH ایڈریس تلاش کریں۔
ٹوکن منظوریوں کی ایک فہرست ظاہر ہو گی۔
مرحلہ 2
اپنے ٹرسٹ والیٹ کو والیٹ مربوط کاری کی موبائل لنکنگ استعمال کرتے ہوئے مربوط کریں۔ Web3 سے ‘مربوط ہوں’ پر ٹیپ کریں اور WalletConnect آپشن کا انتخاب کریں۔
‘ٹرسٹ’ پر ٹیپ کریں اور پھر اپنا والیٹ مربوط کریں۔
مرحلہ 3
آپ جس ‘ٹوکن منظوری’ کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں، اُسے تلاش کریں۔ انتہائی دائیں جانب اسکرول کریں اور پھر ‘منسوخی’ پر ٹیپ کریں۔
مرحلہ 4
ٹرسٹ والیٹ میں ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں۔ اس سلسلے میں آپ کو گیس کی فیس کے لیے ETH کی کچھ مقدار درکار ہو گی۔
ٹرانزیکشن کی ایک بار تصدیق ہونے کی صورت میں، یہ عمل ‘ٹوکن منظوری’ کو منسوخ کر دے گا۔ تمام کام ہو گیا۔
ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.