ٹرسٹ اسکواڈ پروگرام کا آغاز


ٹرسٹ والیٹ ٹرسٹ اسکواڈ پروگرام کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے نہایت پرجوش ہے، جہاں آپ لوگوں کو ملکیت کے ذریعے بااختیار بنانے اور غیر مرکزی اسپیس کے اندر آزادی کی سمت میں تعمیر و ترقی جاری رکھنے کے ہمارے مقصد کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ہماری پہلے سے بڑی کمیونٹی کی ترقی، ایک بہترین اور مستحکم دنیا کے لیے بلاک چین ایکو سسٹم اور کرپٹو کی ثقافت کے مزید پھلنے پھولنے کا سبب بھی بنے گی۔

ہمیں رازداری، ملکیت، خود مختار شناخت اور وسیع پیمانے پر مواقع تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے آپ کی مدد درکار ہے - ہم مل کر ہر ایک کو ملکیتی رسائی فراہم کرنے اور ان کی زندگیاں بہتر بنانے کا عمل جاری رکھیں گے!

ٹرسٹ اسکواڈ پروگرام کے متعلق

اس بات کو ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ ٹرسٹ والیٹ ایک کمپنی کی حیثیت سے نہیں شروع ہوا تھا؛ اس کا آغاز ان نظریات اور اقدار کے مجموعے سے ہوا جو کرپٹو کے اصولوں کا حصہ تھے۔ ایمانداری، دیانتداری، رازداری، سکیورٹی، اور معلومات کا اشتراک کرنا ہماری ثقافت کا حصہ ہیں۔ یہ وہ اقدار ہیں جو ہم ہر اس شخص کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جس نے اس اسپیس کو بہت تیزی سے اور فطری طور پر تشکیل دینے میں ہماری مدد کی ہے۔

ٹرسٹ والیٹ ایک ایسی کمیونٹی تشکیل دینے کے متعلق ہے جہاں آپ اپنی کہانیاں، معلومات اور اقدار شیئر کر سکتے ہیں تاکہ اس مستقبل کی تعمیر کر سکیں جو آپ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ ہم ابھی انتہائی متحرک، غیر معمولی اور قابلِ قدر جگہ پر موجود ہیں۔

ٹرسٹ والیٹ ثقافت کے متعلق بھی ہے، وہ ثقافت جو آپ تخلیق کر رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ بھی اپنی پسِ پردہ ٹیکنالوجی کے مساوی توجہ کا مستحق ہے۔

ٹرسٹ والیٹ کا وژن، مشن اور اس کی اقدار

  • ہم سرحدوں سے بالاتر ہو کر ملکیت کی آزادی اور مواقع تک رسائی فراہم کرتے ہوئے، ہر ایک کی ترقی میں مدد کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
  • ہمارا مشن web3 کا ایک ہموار گیٹ وے اور دستیاب ایکو سسٹم تشکیل کرنا ہے تاکہ مکمل طور پر ایک غیر مرکزی دنیا فعال کی جا سکے۔
  • ہماری اقدار:
    • ہم صارف پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں
    • ہم منکسر مزاج ہیں
    • ہم دیانتداری سے کام کرتے ہیں
    • ہم میسر ہیں
    • ہم مالکان ہیں

اس کو حاصل کرنے کے لیے، ہمارا ماننا ہے کہ ہمارے نزدیک اس بات کو یقینی بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ ہماری کمیونٹی محفوظ اور مثبت اسپیس ثابت ہو۔ اس وجہ سے ہم ٹرسٹ والیٹ کمیونٹی کے لیے ایسے فعال اور پُرجوش شائقین تلاش کر رہے ہیں جو ہماری اقدار شیئر کریں۔

ہمارا مثالی ٹرسٹ اسکواڈر کس سے مماثل ہے؟

ٹرسٹ اسکواڈ ہر اس شخص کے لیے دستیاب ہے جو بلاک چین ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کے پسِ منظر سے قطع نظر، ٹرسٹ والیٹ کے متعلق مضبوط تفہیم رکھتا ہے۔ ہمارا مثالی ٹرسٹ اسکواڈر ایک بہادر اختراع کار اور پراعتماد عمل پسند شخص ہے، یہ فطری طور پر ایک ایسا پرامید تجزیاتی مفکر ہے جو بلاک چین، کرپٹو، اور web3 میں بھرپور دلچسپی رکھتا ہے۔ ٹرسٹ اسکواڈرز ایسے خود مختار مفکرین ہیں جو دیانتداری کے ساتھ کام کرتے ہیں اور پہلا قدم اٹھاتے ہوئے ڈرتے نہیں ہیں۔ ٹرسٹ اسکواڈرز وہ فعال سامعین ہیں جو کمیونٹی کے ساتھ فعال طور پر مصروف عمل رہتے ہیں، علم اور معلومات شیئر کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور مسلسل سیکھنے اور بہتری لانے کے لیے مستعد رہتے ہیں۔

ہمارے ٹرسٹ اسکواڈرز کے لیے فوائد

اس پروگرام کا مقصد ایک ایسا اسکواڈ تشکیل دینا ہے جو واقعی ٹرسٹ والیٹ کمیونٹی اور اس کے مقصد کا خیال رکھتا ہو، اور اپنی صلاحیت پر بھروسہ رکھتا ہو تاکہ غیر مرکزی مستقبل کی تعمیر میں مدد فراہم کر سکے۔ یہ نوٹ کرنا انتہائی اہم ہے کہ، اگرچہ ہم ٹرسٹ اسکواڈرز کو سہولت فراہم کریں گے، لیکن یہ پروگرام کا بنیادی مقصد نہیں ہے۔ لہٰذا ٹرسٹ اسکواڈرز کے مختلف درجات کے لیے جو مراعات پیش کی جائیں گی - ان میں سے چند ذیل میں فہرست کردہ ہیں - صرف یہی ترغیب کا بنیادی ذریعہ نہیں ہوں گے۔

  • ٹرسٹ اسکواڈ کے درجے کا سواگ
  • ٹرسٹ اسکواڈ کے درجے کا NFT
  • خصوصی Telegram گروپ تک رسائی جہاں آپ ٹرسٹ والیٹ کے باقی اسٹاف - بشمول ہمارے CEO کے ساتھ رابطے میں رہ سکتے ہیں
  • ٹیسٹنگ کے لیے پیشگی ریلیز ہونے والی پراڈکٹس
  • دیگر ٹرسٹ اسکواڈرز اورٹرسٹ والیٹ کے ممبرز کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے مواقع
  • ٹرسٹ والیٹ کے نمائندے کی حیثیت سے (درجے کے لحاظ سے) کانفرنسز میں شریک ہونے کا موقع

ٹرسٹ اسکواڈر کیا کرتا ہے؟

اگرچہ آپ ہماری مقامی کمیونٹی کی نظم کاری، مواد تخلیق کرنے اور درست ترجمے کرنے، ٹیسٹنگ کے لیے پیشگی ریلیز ہونے والی پراڈکٹ، یا صرف فیڈ بیک حاصل کرنے اور ٹرانسفر کرنے کے ذریعے حصہ لینے کے قابل ہیں، لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس آپ کے لیے ایک موزوں سرگرمی موجود ہے!

مزید برآں، اپنے ٹرسٹ اسکواڈ میں ہم درج ذیل باتیں ملاحظہ کرنے کے خواہشمند ہیں:

  • ماڈریٹرز اور کمیونٹی کے ٹرسٹ اسکواڈرز
  • تکنیکی ٹرسٹ اسکواڈرز
  • مواد اور ترجمے کے ٹرسٹ اسکواڈرز
  • ایونٹس اور ملاقاتوں کے ٹرسٹ اسکواڈرز

درج بالا ذمہ داریوں کے علاوہ، تمام ٹرسٹ اسکواڈرز سے درج ذیل باتوں کا تقاضا کیا جائے گا:

  • ٹرسٹ والیٹ کمیونٹی کو مثبت، جامع، معزز اور فیصلوں سے آزاد رکھنا
  • انٹرنیٹ پر فعال طور پر ٹرسٹ والیٹ کی نمائندگی کرنا

درخواست کیسے دیں؟

ٹرسٹ اسکواڈ کے تمام امیدواران کو درخواست جمع کروانے سے قبل ٹرسٹ والیٹ کی پراڈکٹ کے متعلق معلومات اور اس کی سمجھ بوجھ ہونی چاہیئے، نیز اس کے مشن اور اقدار کا اچھے سے علم بھی رکھنا چاہیئے۔ ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ آپ ٹرسٹ والیٹ کمیونٹیز میں شمولیت اختیار کر کے تازہ ترین خبریں حاصل کر سکیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ہمارے ٹرسٹ اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں تو ذیل میں دیئے گئے فارم کو پُر کریں - آئیں ایک بہتر مستقبل کی تخلیق کے لیے مل کر کام کریں۔ ہمیں بھروسہ ہے کہ آپ ہمارا ساتھ دینے کے لیے یہاں موجود ہیں۔

درخواست کے عمل میں ایک مختصر سوالنامہ اور آپ کے پسِ منظر، تجربے، اور آپ کس طرح سے کمیونٹی میں حصہ لینا چاہتے ہیں، کے متعلق نظریات شیئر کرنے جیسی معلومات شامل ہوں گی۔

درخواست فارم یہاں موجود ہے

3 Likes