اگر آپ کی کلیدیں نہیں، تو کوائنز بھی آپ کے نہیں!
کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے کی بات آنے پر، اپنے کوائنز یا ٹوکنز کو اسٹور کرنے کے طریقے کے متعلق سوچنا سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اپنے کرپٹواثاثہ جات اسٹور کرنے کے لیے، آپ کو تحویلی والیٹ اور غیر تحویلی والیٹ کے مابین انتخاب کرنا پڑے گا۔ دیگر الفاظ میں، آپ اپنی کرپٹو فریق ثالث کی تحویل میں دینے کا انتخاب کر سکتے ہیں، یا آپ اپنے ڈیجیٹل اثاثہ جات اپنی ذاتی تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے جاننے کے لیے پڑھیں کہ ذاتی تحویل کیا ہوتی ہے اور یہ کرپٹو سرمایہ کاران کے لیے اس قدر اہم کیوں ہے۔
دراصل ذاتی تحویل کیا ہوتی ہے؟
کرپٹو میں، ذاتی تحویل سے مراد ہے کہ اپنی نجی کلیدیں کسی فریق ثالث کے حوالے کرنے کی بجائے، انہیں اپنے کرپٹو اثاثہ جات میں ہولڈ کیا جائے۔ اپنے کوائنز اور ٹوکنز کو ذاتی تحویل میں لینے والے کرپٹو سرمایہ کاران کے پاس اپنے فنڈز کا مکمل کنٹرول ہوتا ہے۔
اپنے ڈیجیٹل اثاثہ جات کو اپنی ذاتی تحویل میں لینے پر، آپ خود اپنے کرپٹو والیٹ کی سکیورٹی برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس سے مراد ہے کہ اپنی نجی کلیدوں کی حفاظت کرنے کے لیے اضافی اقدامات لینا اور اس امر سے متعلق ہوشیار رہنا کہ آپ نے کسی کے ساتھ بھی اپنی کلیدیں شیئر نہیں کرنی ہیں۔ اگرچہ اس عمل میں آپ کی طرف سے زیادہ کوشش درکار ہو سکتی ہے، لیکن ذاتی تحویل آپ کو اس بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ذہنی سکون فراہم کرتی ہے کہ صرف آپ کو اپنے فنڈز تک رسائی حاصل ہے۔
ذاتی تحویل آپ کو بہتر سکیورٹی کے علاوہ، اس امر کی اجازت دیتی ہے کہ آپ اپنے کرپٹو اثاثہ جات کا مکمل کنٹرول رکھیں۔ آپ کے اس عمل کے برعکس راستہ اختیار کرنے اور اپنے کوائنز اور ٹوکنز کو کسی مرکزی ایکسچینج یا تحویلی والیٹ کے حوالے کرنے پر، آپ لازمی طور پر کسی اور فرد کو اپنے فنڈز کا کنٹرول دے رہے ہوتے ہیں۔
اگر ایکسچینج یا تحویلی والیٹ کے فراہم کنندہ کو ہیک کر لیا جاتا ہے یا وہ کاروبار چھوڑ دیتا ہے، تو آپ اپنی رقم واپس حاصل کرنے کے لیے کچھ خاص نہیں کر سکتے۔ تاہم، اگر آپ اپنی کرپٹو کو اپنی ذاتی تحویل میں لیتے ہیں، تو آپ یہ اطمینان رکھ سکتے ہیں کہ کوئی بھی فرد آپ کی اجازت کے بنا آپ کے فنڈز تک رسائی نہیں کر سکتا۔
ذاتی تحویل اب پہلے سے زیادہ اہمیت کی حامل کیوں ہے
کرپٹو کرنسی کی مرکزی ایکسچینجز، کرپٹو خریدنے اور فروخت کرنے کے لیے ‘زیادہ استعمال ہونے والے’ پلیٹ فارم کے طور پر اُبھری ہیں۔ لیکن جیسا کہ ہم نے حالیہ ایونٹس میں ملاحظہ کیا ہے کہ ٹریڈنگ کے آئن لائن پلیٹ فارمز، سائبر حملوں، آپریشنل نقائص، اور دیوالیہ ہونے کی زد میں ہوتے ہیں، جس سے صارف کے فنڈز ضائع ہو سکتے ہیں۔
FTX کے دیوالیہ ہونے کا اسکینڈل، کرپٹو کرنسی انڈسٹری کے لیے ‘خطرے کی گھنٹی’ کی مانند تھا۔ اس سے یہ ظاہر ہوا تھا کہ سب سے بڑی اور مشہور ایکسچینجز بھی محفوظ نہیں ہیں۔
یہ واقعہ کرپٹو کرنسی سرمایہ کاران کے لیے ذاتی تحویل کی اہمیت پر بھی زور دیتا ہے۔ کرپٹو کو ٹرسٹ والیٹ جیسے کسی ذاتی، غیر تحویلی والیٹس میں رکھنے سے، سرمایہ کاران فنڈز کو دھوکہ دہی یا چوری کے ذریعے ضائع ہونے کے خطرے سے اجتناب کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں، سرمایہ کاران کے پاس ذاتی تحویل کے ساتھ، اپنے ڈیجیٹل اثاثہ جات کا مکمل کنٹرول ہوتا ہے اور وہ اس امر کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر، اُن کے فنڈز ہمیشہ انہیں دستیاب ہوں گے۔
ذاتی تحویل کے لوازمات
ذاتی تحویل کی بات آنے پر، دو اہم پہلو موجود ہوتے ہیں۔ پہلے تو، آپ کو اپنے کرپٹو اثاثہ جات کسی غیر تحویلی والیٹ میں اسٹور کرنا پڑیں گے، اور دوسرا یہ کہ آپ کو اس امر کی یقین دہانی کروانی ہو گی کہ آپ نے اپنا والیٹ محفوظ طریقے سے بیک اپ کر لیا ہے۔
ایک غیر تحویلی والیٹ استعمال کریں
ٹرسٹ والیٹ جیسا ایک غیر تحویلی والیٹ ایسا والیٹ ہوتا ہے، جس میں صارفین اپنی نجی کلیدیں ہولڈ کرتے ہیں، جبکہ تحویلی والیٹ ایک ایسا والیٹ ہوتا ہے، جس میں کوئی فریق ثالث جیسا کہ ایک ایکسچینج نجی کلیدیں اپنے پاس رکھتی ہے۔ آپ غیر تحویلی والیٹس کی دو بنیادی اقسام اپنے پاس رکھ سکتے ہیں: ہاٹ والیٹ اور کولڈ والیٹ۔
ہاٹ والیٹس
ہاٹ والیٹس (یا سافٹ ویئر والیٹس) ایسے کرپٹو والیٹس ہوتے ہیں، جو انٹرنیٹ سے مربوط ہوتے ہیں۔ زیادہ تر ہاٹ والیٹس ایسے پروگرامز ہوتے ہیں، جنہیں آپ اپنے کمپیوٹر یا موبائل ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور انسٹال کرتے ہیں۔
بنیادی طور پر ٹرسٹ والیٹ سب سے مشہور غیر تحویلی ہاٹ والیٹ ہے، جسے آپ اپنی موبائل ڈیوائس یا ڈیسک ٹاپ دونوں پر استعمال کر سکتے ہیں۔
آپ کے پاس ابھی تک ٹرسٹ والیٹ موجود نہیں ہے…؟ یہاں سے موبائل پر ٹرسٹ والیٹ ڈاؤن لوڈ کریں یہاں سے ڈیسک ٹاپ پر ٹرسٹ والیٹ ڈاؤن لوڈ کریں!
اس قسم کے والیٹس استعمال میں زیادہ آسان ہیں کیونکہ یہ آپ کو کہیں سے بھی اپنے فنڈز تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ علاوہ ازیں، عمومی طور پر ہارڈ ویئر والیٹس کی نسبت ہاٹ والیٹس میں زیادہ فیچرز موجود ہوتے ہیں، جن میں متعدد کرپٹو اثاثہ جات کو ہولڈ کرنے کی اہلیت، غیر مرکزی ایپلیکیشنز تک رسائی، اور والیٹ کے اندر غیر مرکزی طریقے سے براہ راست ٹریڈ کرنا شامل ہیں۔ تاہم، یہ ہارڈ ویئر والیٹس کی نسبت تھوڑے کم محفوظ تصور کیے جاتے ہیں، کیونکہ یہ انٹرنیٹ سے مربوط ہوتے ہیں۔
کولڈ والیٹس
کولڈ والیٹس کرپٹو کے ایسے آف لائن والیٹس ہوتے ہیں، جو انٹرنیٹ سے مربوط نہیں ہوتے، اور اسی باعث یہ عمومی طور پر زیادہ محفوظ تصور کیے جاتے ہیں۔
تاہم، کولڈ والیٹس میں کم آسانی موجود ہوتی ہے، کیونکہ آپ اپنے فنڈز تک آسانی سے رسائی نہیں حاصل کر سکتے۔ علاوہ ازیں، یہ dApps تک آسان رسائی کی پیشکش نہیں کرتے اور روایتی طور پر آپ کو اثاثہ جات کی وسیع اقسام اسٹور کرنے کی اجازت نہیں دیتے، جس میں NFTs شامل ہیں۔
ہارڈ ویئر والیٹ، کولڈ اسٹوریج کی سب سے مشہور آپشن ہوتے ہیں، جو عمومی طور پر USB اسٹک نما ڈیوائس کی صورت میں آتے ہیں۔ یہ ڈیوائس آپ کی نجی کلیدیں اسٹور کرتی ہے اور صرف دستخط شدہ ٹرانزیکشنز کو اس سے بھیجنے کی اجازت دیتی ہے۔
کاغذی والیٹ، کولڈ اسٹوریج کی ایک اور قسم ہے، جو محض ایک ایسا کاغذی ٹکڑا ہوتا ہے، جس پر آپ کی عوامی اور نجی کلیدیں پرنٹ ہوتی ہیں۔ کاغذی والیٹس صرف درست طریقے (مثلاً، آگ سے محفوظ مقام) کے ساتھ اسٹور کیے جانے کی صورت میں محفوظ ہوتے ہیں، لیکن یہ استعمال کرنے میں بالکل آسان نہیں ہیں اور مادی نقصان کی زد میں ہوتے ہیں۔
اپنے والیٹ کا بیک اپ باحفاظت انداز میں انجام دیں
آپ کے اپنی کرپٹو کو ذاتی تحویل میں لینے پر، آپ اپنی نجی کلیدیں محفوظ اور خطرے سے پاک رکھنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس سے مراد ہے کہ آپ کو اس امر کی یقین دہانی کے لیے اقدامات لینے پڑتے ہیں، کہ آپ کی کلیدیں نہ تو گُم ہوں اور نہ ہی چُرائی جائیں۔ اس لیے، آپ کو اپنا والیٹ بیک اپ کرنا پڑے گا۔
اپنے والیٹ کا بیک اپ تخلیق کرنا، صرف چند منٹ میں انجام دیا جانے والا ایک آسان عمل ہے۔ اس میں روایتی طور پر صرف 12 یا 24 الفاظ پر مشتمل بحالی کی عبارت لکھنے کا عمل شامل ہوتا ہے، جسے آپ اپنا فون، کمپیوٹر، یا ہارڈ ویئر ڈیوائس خراب ہونے کی صورت میں، اپنے والیٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
اپنے والیٹ کی بازیابی کی عبارت کو اپنے کمپیوٹر یا کلاؤڈ کی بجائے، کسی محفوظ مقام پر اسٹور کرنا اہم ہے۔ اضافی طور پر، آپ کو متعدد مقامات پر اپنے مادی بیک اپ کو اسٹور کرنے کے متعلق غور کرنا چاہیئے، تاکہ اگر کوئی ایک گُم یا خراب ہو جائے، تو آپ کے پاس اپنے والیٹ کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے متبادل راستے موجود ہوں۔
اپنے والیٹ کا بیک اپ تخلیق کرنے کے لیے وقت نکالنے سے، آپ یہ جان کر اطمینان محسوس کر سکتے ہیں کہ آپ کے اثاثہ جات محفوظ ہیں۔
ٹرسٹ والیٹ کے ساتھ اپنی کرپٹو کی ذاتی تحویل کس طرح لیں
ٹرسٹ والیٹ ایک ایسا بہترین غیر تحویلی کرپٹو والیٹ ہے، جو آپ کو آپ کے اسمارٹ فون اور ڈیسک ٹاپ براؤزر پر 8 ملین سے زائد ڈیجیٹل کرنسیز اور ٹوکنز محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ iOS اور Android دونوں ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔
- آپ کو ٹرسٹ والیٹ استعمال کرتے ہوئے کرپٹو کو ذاتی تحویل میں لینے کے لیے، پہلے ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی پڑے گی۔
- آپ کے ٹرسٹ والیٹ ایپ کو ایک بار انسٹال کرنے کی صورت میں، اسے کھولیں اور “نیا والیٹ تخلیق کریں” والی آپشن کا انتخاب کریں۔
- اس کے بعد آپ کو اپنے والیٹ کی بازیابی کی عبارت دکھائی جائے گے، جو آپ کو تحریر کرنے اور کسی محفوظ مقام پر بحفاظت اسٹور کرنے کی ضرورت ہو گی۔
- آخری مرحلے میں، آپ جس کوائن یا ٹوکن کو ذاتی تحویل میں لینا چاہتے ہیں، اُس کا انتخاب کرنا اور کسی ایکسچینج یا غیر تحویلی والیٹ سے اپنی کرپٹو کو اپنے نئے ٹرسٹ والیٹ ایڈریس پر بھیجنا شامل ہے۔
- آپ اب کسی بھی فریق ثالث پر انحصار کیے بغیر، اپنی کرپٹو کرنسی ہولڈ، وصول، اور بھیج سکتے ہیں۔
کرپٹو سرمایہ کاران کے لیے ذاتی تحویل، مسائل کا ایک اہم حل ہے۔ مرکزی ایکسچینجز ہیکس اور دیوالیہ پن کی زد میں آ سکتی ہیں، جس سے آپ کے فنڈز گُم جائیں گے، اس لیے اپنے کرپٹو اثاثہ جات کو محفوظ بنانے کے لیے، ذاتی تحویل اپنانے کو یقینی بنائیں!
ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.