آپ کے ٹرسٹ والیٹ کی سکیورٹی کے لیے، بحالی کی عبارت ایک اہم جُز ہے۔ اگر آپ کی ڈیوائس گم، خراب یا چوری ہو جائے، تو آپ اپنے سارے والیٹ تک رسائی بحال کرنے کے لیے اپنی بحالی والی عبارت استعمال کر سکتے ہیں۔ اس لیے، آپ کی بحالی والی عبارت یا نجی کلیدیں محفوظ رکھنا اہم ہے۔
بہترین مشقیں:
- اسے کاغذ کے کسی حصے پر تحریر کریں اور کسی محفوظ اور خطرے سے پاک مقام پر اسٹور کریں۔ اگر آپ کاغذ سے زیادہ دیر پا چیز کی تلاش میں ہیں، تو ہم آپ کو کرپٹو ٹیگ استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
- اس کو پاس ورڈ مینیجر میں اسٹور کریں۔ اگر آپ پہلے سے کوئی استعمال نہیں کر رہے ہیں، تو آپ کو ممکنہ طور پر ایسا کرنا چاہیئے۔ آپ کی بحالی والی عبارت کسی مرموز شدہ ڈیٹا بیس میں آئن لائن کلاؤڈ سروس کے ذریعے آیا صارف کی ڈیوائس میں مقامی، یا فاصلاتی سطح پر اسٹور کی جائے گی۔ Lastpass، 1Password، یا KeePassXC جیسے حل، ایک محفوظ انتخاب ہیں۔
- معلومات یکجا کرنے والی ایپس، آپ کو محفوظ پاس ورڈ کے حامل نوٹس تخلیق کرنے کی اجازت دیتی ہیں، جس میں iOS کے لیے نوٹس، Android کے لیے Samsung نوٹس یا OneNote شامل ہیں۔ اگر آپ پاس ورڈ مینیجر کو استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں، تو اسے ‘پاس ورڈ محافظ’ (اور مرموز شدہ) نوٹ میں اسٹور کرنا بھی کار آمد ہے۔
اضافی پن اہم ہے: اپنی بحالی والی عبارت کو مختلف مقامات میں اسٹور کریں، تاکہ اپنے بیک اپ کا ایک بیک اپ تیار کر سکیں۔ کوئی بھی حادثہ ایک بیک اپ کو تباہ کر سکتا ہے، لیکن اگر دیگر بیک اپ مختلف مقامات میں موجود ہیں، تو یہ اُن پر اثرات مرتب نہیں کر سکتا۔
ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.