رمضان میں پہلے گفٹ والیٹ کے لیے سیکرٹ ریکوری فریز ہنٹ

ہماری پاکستانی کمیونٹی کے لیے اردو میں Trust Wallet کے کمیونٹی پیج پر خوش آمدید۔ ہم آپ کے ساتھ رمضان کا مہینہ منانا چاہتے ہیں اور اس لیے ہم ایک دلچسپ “سیکرٹ ریکوری فریز ہنٹ” مہم شروع کر رہے ہیں۔

ہم رمضان کے مہینے میں چار گفٹ والیٹس کے لیے سیکرٹ ریکوری فریز ہنٹ تقسیم کریں گے۔ ہر ہفتے کے لیے ایک والیٹ ہو گا۔

پہلا شخص جو ریکوری فریز میں کامیاب ہوتا ہے اور SRP کو درست ترتیب میں اکٹھا کرتا ہے، وہ والیٹ تک رسائی حاصل کرے گا، اور اس میں موجود فنڈز کو اپنے ذاتی والیٹس میں ٹرانسفر کرنے کے قابل ہو گا

چار گفٹ والیٹس تقسیم کیے جائیں گے جس کا مطلب ہے کہ ریکوری فریز کی چار مختلف عبارتیں ظاہر کی جائیں گی۔

ہر گفٹ والیٹ میں کیا شامل کیا جائے گا؟

  • پہلے ہفتے کے والیٹ میں 100$ TWT + ٹرانسفر کے دوران ٹرانزیکشن کی فیس کو پورا کرنے کے لیے BNB کی معمولی رقم موجود ہو گی
  • دوسرے ہفتے کے والیٹ میں 200$ TWT + ٹرانسفر کے دوران ٹرانزیکشن کی فیس کو پورا کرنے کے لیے BNB کی معمولی رقم موجود ہو گی
  • تیسرے ہفتے کے والیٹ میں 400$ TWT + ٹرانسفر کے دوران ٹرانزیکشن کی فیس کو پورا کرنے کے لیے BNB کی معمولی رقم موجود ہو گی
  • چوتھے ہفتے کے والیٹ میں 800$ TWT + ٹرانسفر کے دوران ٹرانزیکشن کی فیس کو پورا کرنے کے لیے BNB کی معمولی رقم موجود ہو گی

ریکوری فریز کیسے تقسیم کی جائے گی؟

ہر والیٹ کے لیے ریکوری فریز تلاش کرنے کے اصول ہر پیر کو ہفتہ وار بنیادوں پر اور چار مراحل میں تقسیم کیے جائیں گے جس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔

ان تمام چینلز کو فالو کرنے کا عمل یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی لفظ سے محروم نہ ہوں!
بریکوری فریز ہماری:

پہلا پیر…پہلا گفٹ والیٹ

پہلے گفٹ والیٹ میں کل انعام 100$ TWT ہے

جو کوئی بھی اس ہفتے کے دوران درست ترتیب میں تمام 12 الفاظ کی کھوج لگانے میں کامیاب ہوتا ہے، تو وہ ٹرسٹ والیٹ سے پہلے گفٹ والیٹ میں موجود فنڈز تک رسائی حاصل کرے گا۔

مرحلہ نمبر 1: ٹرسٹ والیٹ رمضان کے پہلے پیر مورخہ 27 مارچ کو ہماری ویب سائٹ کے کمیونٹی چینل پر لفظ نمبر 1، 2، اور 3 ظاہر کرے گا۔ اس کے ساتھ پڑھیں۔ پہلے 3 الفاظ اس پوسٹ کے اختتام پر ہیں۔

مرحلہ نمبر 2: پہلے گفٹ والیٹ کے الفاظ نمبر 4، 5، اور 6 ہمارے Twitter Urdu اکاؤنٹ میں آنے والے منگل مورخہ 28 مارچ کو ظاہر کیے جائیں گے۔ لہذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہمیں یہاں Twitter پر فالو کرتے ہیں: https://twitter.com/TrustWalletUrdu

مرحلہ نمبر 3: پہلے گفٹ والیٹ کے الفاظ نمبر 7، 8، اور 9 ہماری telegram کمیونٹی میں بروز بدھ مورخہ 29 مارچ کو ظاہر کیے جائیں گے۔ لہذا یہاں پر کمیونٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو یقینی بنائیں: Telegram: Contact @TrustWalletUrdu

مرحلہ نمبر 4: پہلے گفٹ والیٹ کے الفاظ نمبر 10، 11، اور 12 ٹرسٹ والیٹ کے Twitter Urdu اکاؤنٹ پر بروز جمعرات مورخہ 30 مارچ کو شائع کیے جائیں گے۔

پہلے گفٹ والیٹ کے پہلے 3 الفاظ [dynamic]، [exit]، [chicken] ہیں لیکن وہ درست ترتیب میں نہیں ہیں۔

تمام بقایا الفاظ (4، 5، 6، 7، 8، 9، 10، 11، 12) درست ترتیب میں ہوں گے، صرف پہلے 3 الفاظ کی ترتیب بدلی جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ تمام 12 الفاظ جمع کرنے کے بعد آپ کو الفاظ 1، 2، اور 3 کا استعمال کر کے مختلف مجموعے آزمانے کی ضرورت ہو گی تاکہ آپ والیٹ کو ان لاک کر سکیں اور فنڈز تک رسائی حاصل کر سکیں!

ہنٹنگ مبارک ہو!

برائے کرم آپ کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایک دفعہ والٹ کو کھولنے کے بعد فنڈز کو جلدی سے اسے دوسرے والٹ میں منتقل کیا جائے. کیونکہ کامپیٹیشن میں نہ صرف والٹ کو کھولنا شامل ہے بلکہ بروقت فنڈ کی منتقلی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے. کمپٹیشن میں حصہ لینے کے لیے آپ کا بے حد شکریہ

3 Likes