کرپٹو کے اپنے والیٹ کی حفاظت کرنے کے لیے 7 اہم مراحل

7-essential-steps-to-keep-your-crypto-wallet-secure

ہماری دنیا میں ٹیکنالوجی کی جدت کے باعث بہتر تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، لیکن اس عمل سے ہماری آن لائن سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے ہماری ذاتی ذمہ داری میں اضافہ ہوا ہے۔ آج ہم کرپٹو مین دوکھے بازو کو مسلّسل بھڑتا ہوا دیکھ رہے ہیں، جن میں بدنیت افراد معصوم لوگوں کے ساتھ دھوکے بازی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کیا آپ اس بات کے متعلق سوچ رہے ہیں کہ کرپٹو کرنسی کے اپنے قیمتی اثاثہ جات کی حفاظت کا پابند رہنے کے لیے، بہترین طریقے کون سے ہیں؟ آئیے یہاں پر اس امر کا جائزہ لیتے ہیں کہ اپنی حفاظت کس طرح کریں اور اپنے فنڈز کو کس طرح محفوظ بنائیں۔

1. اپنے والیٹ کے لیے ایک محفوظ بنیاد کے ساتھ شروعات کریں

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی ڈیوائس کسی بھی مالویئر سے پاک ہو اور کسی روٹ کردہ ڈیوائس پر کبھی ٹرسٹ والیٹ کو انسٹال نہ کریں۔ ہمیشہ ٹرسٹ والیٹ کے مجاز ورژن کا استعمال یقینی بنانے کے لیے، آپ کو بالخصوص ہماری ویب سائٹ پر فراہم کردہ لنکس کے ذریعے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیئے: trustwallet.com

2. کسی بھی شخص کے ساتھ اپنی بحالی کی عبارت یا نجی کلید شیئر نہ کریں

آپ کے فنڈز صرف اتنے ہی محفوظ ہوتے ہیں، آپ جتنی اپنی نجی کلید کی حفاطت کرتے ہیں، اس لیے کسی بھی شخص کے ساتھ اسے کبھی شیئر نہ کریں۔ اپنے والیٹ کی کسی غیر مجاز رسائی سے حفاظت کرنے کے لیے، انہیں خفیہ اور محفوظ رکھنا نہایت اہم ہے۔

3. اپنی بحالی کی عبارت کی ایک کاپی آف لائن رکھیں

اپنی بحالی کی عبارت کی ایک کاپی کو ہمیشہ آف لائن محفوظ رکھیں! اسے کسی کاغذ پر لکھنا آسان ترین حل ہے۔ اگر آپ کاغذ سے زیادہ پائیدار چیز کی تلاش میں ہیں، تو ہم آپ کوCRYPTOTAG اور اُن کی پراڈکٹس کا جائزہ لینے کی تجویز دیتے ہیں۔ کسی USB ڈرائیو کے اندر ٹیکسٹ کی مرموز شدہ فائل کو اسٹور کرنا بھی کار آمد ہے۔ آپ “پاس ورڈ مینیجر” کے ساتھ، اپنی بحالی والی عبارت کے ڈیجیٹل بیک اپ (اور اپنے منتخب کردہ کسی بھی پاس ورڈ) کو کسی ایسی واحد مرموز شدہ فائل میں محفوظ کر سکتے ہیں، جسے آپ ایک یا متعدد USB ڈرائیوز میں اسٹور کر سکتے ہیں۔

4. اپنے اثاثہ جات کو تقسیم کریں اور اُن کی حفاظت کریں۔ انہیں یا تو کولڈ رکھیں، یا پھر ہاٹ رکھیں

اپنی کرپٹو کی کثیر رقم کو اسٹور کرنے کے لیے کولڈ اسٹوریج یا ہارڈ ویئر والیٹس استعمال کریں اور قلیل رقم کے لیے، آپ ٹرسٹ والیٹ جیسے ہاٹ والیٹس استعمال کر سکتے ہیں۔

5. ایک والیٹ، بحالی کی ایک عبارت

اپنی ایک ہی بحالی کی عبارت کو مختلف والیٹس کے لیے استعمال نہ کریں۔ اس کے لیے بہترین عمل یہ ہے کہ آپ ایک والیٹ کے لیے، بحالی کی ایک عبارت استعمال کریں۔

6. ری سیٹ کرنے یا بحالی کا کوئی عمل موجود نہیں ہے۔ ہمیشہ ایک بیک اپ تیار رکھیں

اپنی بحالی کی عبارت کا ایک بیک اپ ہمیشہ تیار رکھنا یاد رکھیں۔ آپ کے فون کے ٹوٹنے، چوری ہونے، گم ہو جانے یا حادثاتی طور پر ایپ کے ڈیلیٹ ہونے کی صورت میں، آپ کے والیٹ کو بحالی کی عبارت کے استعمال کے ذریعے کسی دوسرے فون پر ہمیشہ بحال کیا جا سکتا ہے۔ ری سیٹ کرنے یا بحالی کا کوئی عمل موجود نہیں ہے؛ آپ اپنی عبارت کھونے کی صورت میں، اپنے فنڈز بھی کھو دیں گے!

7. سطح بلند کریں، پاس کوڈ یا چھونے/چہرے کی ID کو فعال کریں

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کے پاس صرف ٹرسٹ والیٹ کی موبائل ایپ تک رسائی موجود ہے، تصدیق سطح جیسا کہ پاس کوڈ یا چھونے/چہرے کی ID کو شامل کرنے کا عمل یقینی بنائیں، تاکہ آپ اپنے ٹرسٹ والیٹ میں فنڈز تک رسائی کر سکیں۔ اگر آپ اپنی موبائل ڈیوائس کھو دیتے ہیں، یا اپنے لیے کافی لینے کے دوران اسے محض ٹیبل پر بھول جاتے ہیں، تو اس صورت میں یہ عمل بدنیت افراد کو آپ کے والیٹ تک رسائی کرنے سے روکتا ہے۔ یہاں پر iOS اور Androidکے لیے ہدایت نامہ موجود ہے۔

ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.