والیٹ کو درآمد کرنے کا طریقہ اور یہ عمل محفوظ طریقے سے انجام دینے کے لیے ہماری جانب سے بہترین تجاویز

چونکہ ٹرسٹ والیٹ غیر مرکزی ماہیت کا حامل ہے، اس لیے آپ اپنے پُرانے ٹرسٹ والیٹ یا فریق ثالث کے والیٹس کو در آمد کرنے کے لیے، بحالی کی عبارت، نجی کلید یا کیی اسٹور فائل کو استعمال کر سکتے ہیں۔ نیز، آپ ایک عوامی کلید بھی در آمد کر سکتے ہیں، جو آپ کو والیٹ کے امواد کو باآسانی ملاحظہ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

متوجہ ہوں!

آپ اپنے والیٹ کی سکیورٹی کے ازخود ذمہ دار ہیں۔ اپنے والیٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلیاں انجام دینے سے قبل، ہمیشہ ایک بیک اپ تخلیق کریں۔ یہ ہدایت نامہ صرف تعلیمی مقاصد کے لئے ہے۔


کسی نئی ڈیوائس پر اپنے والیٹ کو در آمد کرنے سے قبل، براہِ کرم یہ یقینی بنائیں:

  • آپ اپنی بحالی کی عبارتوں کا بیک اپ تخلیق کر چکے ہیں۔ آپ کو انہیں کسی الیکٹرانک ڈیوائس پر اسٹور کرنے کی تجویز نہیں دی جاتی، مثال کے طور پر؛ اس کی بجائے انہیں کاغذ کے کسی حصے پر تحریر کریں اور کسی محفوظ مقام پر اسٹور کریں۔ بحالی کی عبارتوں سے متعلق ہمارے مکمل ہدایت نامے کا مطالعہ کریں۔
  • اگر آپ اپنی پُرانی ڈیوائس سے اپنے والیٹ کو حذف کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں؛ تو پہلے نئی ڈیوائس پر اپنے والیٹ کو در آمد کرنے کا عمل یقینی بنائیں۔
  • اگر آپ اپنے پُرانے فون کو ضائع یا فروخت کر رہے ہیں، تو اس سے آپ کے والیٹ تک رسائی نہ ہونے کا عمل یقینی بنائیں۔ دیگر الفاظ میں؛ کسی نئی ڈیوائس پر اپنے والیٹ کو کامیابی سے در آمد کرنے کی صورت میں، ایپ کو حذف کریں۔

بیک اپ تیار کریں

اپنے والیٹ کو برآمد کرنے کے لیے، آپ کو اپنے والیٹ کی سکیورٹی سیٹنگز تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ آپ کو (MyEtherWallet (MEW جیسے ویب والیٹس کے ساتھ، والیٹ تخلیق کرنے پر اپنی کیی اسٹور فائل کو بیک اپ کرنا پڑے گا۔ یہاں پر ہر قسم کے لیے چند مثالیں موجود ہیں۔

MetaMask والیٹ کی بحالی کی عبارت

image

image

MyEtherWallet کی کیی اسٹور فائل

image

image

متوجہ ہوں!

کیی اسٹور فائلز محفوظ پاس ورڈ کی حامل ہوتی ہیں۔

آپ پاس ورڈ کے بناء کیی اسٹور فائل کی غیر مرموز کاری انجام نہیں دے سکتے۔

MyEtherWallet کی نجی کلید

image

والیٹ کو در آمد کرنا

ہم اب والیٹس کو در آمد کرنے والے عمل کی جانب آگے بڑھیں گے۔ یہ عمل کافی حد تک ملٹی کوائن والیٹ کو کس طرح بحال کریں سے مماثل ہے۔ ان کے مابین محض یہی فرق ہے کہ ملٹی کوائن والیٹ کو منتخب کرنے کی بجائے، ہم Ethereum والیٹ کو در آمد کرنے کے لیے منتخب کریں گے۔

والیٹ در آمد کریں نامی اسکرین تک رسائی کس طرح حاصل کریں

  1. ٹرسٹ والیٹ کھولیں اور اس کے بعد سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
  2. آپ سیٹنگز کی اسکرین پر، والیٹس ملاحظہ کریں گے۔
  3. در آمد کریں کی اسکرین تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بالائی دائیں جانب “+” کی علامت پر ٹیپ کریں۔ Ethereum پر ٹیپ کریں۔

image

طریقہ کار 1: بحالی کی عبارت کے ذریعے در آمد کریں

Ethereum در آمد کریں کی اسکرین کے عبارتی ٹیب میں بحالی کی عبارت کا اندراج کریں۔ اس کے متبادل کے طور پر، آپ QR کوڈ(اگر آپ کے پاس موجود ہے) اسکین کر سکتے ہیں۔ کسی نام کا اندراج کریں، تاکہ آپ والیٹ کی باآسانی شناخت کر سکیں۔ آپ کی جانب سے ایک بار اندراج مکمل ہونے کی صورت میں، صرف در آمد کریںپر ٹیپ کریں۔

image

image

طریقہ کار 2: کیی اسٹور فائل کے ذریعے در آمد کریں

بنیادی طور پر کیی اسٹور فائل ایک ٹیکسٹ فائل ہوتی ہے، جس میں کوڈ کی مرموز شدہ لائنز موجود ہوتی ہیں۔ آپ کو فائل کے تمام امواد کو کاپی کرنے اور اسے کیی اسٹور JSON ٹیب پر پیسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ فائل کو غیر مرموز کرنے کے لیے پاس ورڈ کا اندراج کریں۔ کسی نام کا اندراج کریں، تاکہ آپ والیٹ کی باآسانی شناخت کر سکیں۔ آپ کی جانب سے ایک بار اندراج مکمل ہونے کی صورت میں، صرفدر آمد کریںپر ٹیپ کریں۔

image

image

طریقہ کار 3: نجی کلید کے ذریعے در آمد کریں

ایک نجی کلید کوڈ کا مختصر سا جُزو ہوتی ہے، جس کا عوامی کلید کے ساتھ جوڑا بنایا جاتا ہے، تاکہ ٹیکسٹ کی مرموز کاری اور غیر مرموز کاری کے لیے الگورتھمز کو سیٹ اپ کیا جا سکے۔ نجی اور عوامی کلیدوں دونوں کو آپ کی بحالی کی عبارتوں سے اخذ کیا جاتا ہے۔

Ethereum در آمد کریں کی اسکرین کے نجی کلید کے ٹیب میں نجی کلید کا اندراج کریں۔ اس کے متبادل کے طور پر، آپ QR کوڈ(اگر آپ کے پاس موجود ہے) اسکین کر سکتے ہیں۔ آپ کی جانب سے ایک بار تحریر مکمل ہونے کی صورت میں، صرف در آمد کریںپر ٹیپ کریں۔

image

image

متوجہ ہوں!

اگر آپ کی نجی کلید عیاں ہو گئی ہے، تو آپ کا والیٹ مکمل طور پر غیر محفوظ ہے۔ بحالی کی عبارتیں سب سے زیادہ مضبوط ہوتی ہیں اور یہ حفاظت کی ایک اضافی سطح کو شامل کرتی ہیں۔ تاہم، اگر درج بالا بیان کردہ بیک اپس میں سے کسی پر بھی سمجھوتہ ہو جائے، تو آپ کو اپنے والیٹ کا استعمال جاری رکھنے کی تجویز نہیں دی جاتی۔

طریقہ کار 4: عوامی کلید کے ذریعے در آمد کریں

تکنیکی اعتبار سے، ایک عوامی کلید موصولی کا ایڈریس یا والیٹ ایڈریس ہوتا ہے۔ آپ کو یہ کلید در آمد کرنے کے بعد ٹوکنز اور قابلِ جمع اشیاء، نیز مذکورہ ایڈریس کے ساتھ منسلک ٹرانزیکشنز ملاحظہ کرنے کی اجازت مل جائے گی۔

Ethereum در آمد کریں کی اسکرین کے ایڈریس ٹیب میں عوامی کلید کا اندراج کریں۔ اس کے متبادل کے طور پر، آپ QR کوڈ(اگر آپ کے پاس موجود ہے) اسکین کر سکتے ہیں۔ کسی نام کا اندراج کریں، تاکہ آپ والیٹ کی باآسانی شناخت کر سکیں۔ آپ کی جانب سے ایک بار اندراج مکمل ہونے کی صورت میں، صرف در آمد کریںپر ٹیپ کریں۔

image

image

متوجہ ہوں!

آپ عوامی کلید کو در آمد کرتے وقت، والیٹ کے ساتھ کسی قسم کی ٹرانزیکشنز انجام نہیں دے سکتے۔

اور یہ آپ کو مل گیا۔ آپ نے اپنے والیٹ کو در آمد کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ خوشی منائیں!

ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.