جب کرپٹو والٹس کی بات آتی ہے تو ٹرسٹ والیٹ ایسے ہر شخص کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے جو ہمہ جہت شاپ تلاش کر رہا ہے۔ DApps کو براؤز کرنے سے لے کر ٹریڈنگ اور اسٹیکنگ تک، محض ایک ایپ کے ذریعے کرپٹو کی وسیع دنیا تک رسائی حاصل کرنا آسان اور سادہ ہے۔ آپ میں سے جو لوگ ٹرسٹ والیٹ کے ساتھ شروعات کرنے جا رہے ہیں، انہیں ہر ضروری چیز سیکھنے اور جاننے کے لیے مطالعہ کرنا چاہیئے۔
ٹرسٹ والیٹ کیا ہے؟
ٹرسٹ والیٹ سب سے زیادہ مقبول اور محفوظ کرپٹو والیٹس میں سے ایک ہے جو اپنے صارفین کے لیے ایک بدیہی، ہمہ جہت تجربہ پیش کرتا ہے۔ یہ ایپ آپ کو 70+ بلاک چینز میں 9 ملین سے زیادہ کرپٹو اثاثوں کو محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے کے قابل بناتی ہے۔
2017 میں Ethereum پر مبنی ERC-20 ٹوکنز کی معاونت کرنے والے موبائل والیٹ کی حیثیت سے آغاز کے بعد، اس ایپ نے موبائل کو ترجیح دینے والے کرپٹو شائقین کے لیے مارکیٹ کے خلا کو پُر کیا۔ ٹرسٹ والیٹ اب صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ ایک ہی ایپ میں نمایاں کرپٹو کرنسیز کو خرید، اسٹور اور ایکسچینج کر سکیں اور اسی جگہ اپنے نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کلیکشن کی نظم کاری بھی کر سکیں۔
ٹرسٹ والیٹ صارفین کو اس حوالے سے بااختیار بھی بناتا ہے کہ وہ اس والیٹ کے درون ایپ اسٹیکنگ فیچر کے ذریعے پیسے کما سکیں، جو 11% تک اسٹیکنگ منافع جات کے ساتھ نصف درجن سے زائد کرپٹو اثاثے پیش کر رہا ہے۔
یقینی طور پر ٹرسٹ والیٹ کا سب سے دلچسپ فیچر موبائل DApp براؤزر ہے۔ یہ براؤزر 70+ بلاک چینز پر غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps)، DeFi پروٹوکولز، اور NFT مارکیٹ پلیسز تک بآسانی موبائل رسائی فراہم کرتا ہے۔
ٹرسٹ والیٹ کو کیسے سیٹ اپ کریں
ٹرسٹ والیٹ کی جانچ دونوں iOS اور Android صارفین کے لیے آسان ہے۔ آپ بنا کسی انسٹالیشن کی پابندیوں کے متعدد فونز اور ٹیبلیٹس میں ٹرسٹ والیٹ انسٹال کر سکتے ہیں۔ یہ ایپ مفت میں استعمال کر سکتے ہیں اور اس کو سبسکرپشن کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید برآں، ٹرسٹ والیٹ غیر تحویلی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اپنے فنڈز کا مکمل کنٹرول حاصل ہوتا ہے اور آپ ان کو منتقل، ڈپازٹ کر سکتے ہیں اور ان کے ساتھ تعامل بھی کر سکتے ہیں، اس ضمن میں آپ کو یہ فکر نہیں ہوتی کہ وہ کسی اور فریق کی تحویل میں ہیں۔ آپ کو اپنے والیٹ میں اپنی خفیہ عبارت ملتی ہے، جو 12 الفاظ کا ایک ایسا سیٹ ہے جو کلید کے طور پر کام کرتے ہیں۔ صرف اور صرف آپ کو اپنے خفیہ جملے کو دیکھنے اور اس تک رسائی کا حق حاصل ہونا چاہیئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کو ہر وقت اپنی کرپٹو پر مکمل کنٹرول حاصل ہے - یہ غیر مرکزیت کی بہترین کارکردگی ہے!
ٹرسٹ والیٹ کو یہاں ڈاؤن لوڈ کریں!
آئیں آپ کو وہ بنیادی مرحلہ سکھائیں کہ جس کے ذریعے آپ آج ہی اپنے ٹرسٹ والیٹ کا سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔
- Apple Store یا Play Store پر ٹرسٹ والیٹ کو تلاش کریں۔ متبادل طور پر، متعلقہ اسٹور کا لنک حاصل کرنے کے لیے ٹرسٹ والیٹ کی ویب سائٹ پر جائیں۔ ہمیشہ اس بات کی تصدیق کریں کہ آپ آفیشل ایپ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں تاکہ آپ کے فنڈز کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
- ایپ کھولیں اور [CREATE A NEW WALLET] پر کلک کریں۔
- سروس کی شرائط اور رازداری کی پالیسی کو پڑھیں اور قبول کریں۔ اس کے بعد [CONTINUE] پر کلک کریں۔
-
اگلے پرامٹ میں آپ کو [Enter a Passcode]’ کا کہا جائے گا۔ یہ پاس کوڈ آپ کے والیٹ میں سکیورٹی کی اضافی تہ شامل کر دے گا۔
-
اس کے بعد آپ کو اپنے والیٹ کو بیک اپ کرنے کا کہا جائے گا۔ والیٹ میں 12 لفظی خفیہ عبارت استعمال ہوتی ہے جو آپ کو محفوظ طریقے سے لکھنے اور صرف اپنے تک محدود کی ضرورت ہو گی۔
ٹرسٹ والیٹ کو اس عبارت تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ اگر آپ اپنی خفیہ عبارت کھو دیتے ہیں یا اپنے والیٹ کا بیک اپ نہیں کرتے ہیں، تو ٹرسٹ والیٹ کی ٹیم آپ کے اثاثوں تک رسائی میں آپ کی مدد نہیں کر سکے گی۔ لہذا، یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی خفیہ عبارت کو صحیح طریقے سے نوٹ کریں اور اسے کسی محفوظ جگہ پر محفوظ کریں (مثال کے طور پر اسے ایک کاغذ کے ٹکڑے پر لکھیں اور سیف میں رکھیں)۔
- درست ترتیب میں اپنی 12 لفظی خفیہ عبارت درج کرنے کے بعد، آپ اپنا والیٹ سیٹ اپ کر لیں گے، اور یہ استعمال کے لیے تیار ہو گا۔
آپ ٹرسٹ والیٹ کے ساتھ کیا کچھ کر سکتے ہیں؟
آئیں ٹرسٹ والیٹ کے کچھ مضبوط ترین فیچرز کو ایک نظر دیکھتے ہیں: والیٹ، دریافت کریں (اسٹیکنگ اور DeFi)، اور DApp براؤزر۔
اپنے تمام ڈیجیٹل اثاثہ جات کو ایک ہی جگہ پر محفوظ طریقے سے اسٹور کریں اور ان کی نظم کاری کریں
جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے، ٹرسٹ والیٹ کے صارفین ٹرسٹ والیٹ کو استعمال کرتے ہوئے 70+ بلاک چینز میں NFTs سمیت 9+ ملین ڈیجیٹل کرنسیز اور اثاثوں کو اسٹور کر سکتے ہیں اور ان کی نظم کاری کر سکتے ہیں۔
مزید براں، صارفین Ethereum، BNBاسمارٹ چین، Polygon، اور Solana پر مبنی NFTs کو بھی اسٹور کر سکتے ہیں۔ یہ پوائنٹس باہم مل کر ٹرسٹ والیٹ کو صارفین کے لیے میسر جامع ترین موبائل والیٹس میں سے ایک بناتے ہیں۔
ٹوکنز سواپ کریں
1inch v4 کے انضمام کے ساتھ، صارفین اب ٹرسٹ والیٹ ایپ کے اندر 8 مختلف بلاک چینز پر ٹوکنز کو براہ راست سواپ کر سکتے ہیں! ان چینز میں Polygon، Arbitrum، Optimism Avalanche، xDai، Fantom، BSC، اور ETH شامل ہیں۔
مزید برآں، THORchain کے ساتھ ہمارے حالیہ انضمام کی بدولت، آپ BTC، ETH، BNB (BEP2) اور BUSD (BEP2) کے ساتھ اپنے ٹرسٹ والیٹ کی موبائل ایپ میں کراس چین سواپس انجام دے سکتے ہیں۔
اسٹیکنگ کے انعامات کمائیں
ٹرسٹ والیٹ صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ ایک ہی ایپ میں اور محض ایک ٹیپ کے ذریعے، متعدد نمایاں ڈیجیٹل اثاثوں پر اسٹیکنگ کے منافع جات حاصل کریں۔ فی الوقت یہ ایپ 10 کرپٹو اثاثوں کی اسٹیکنگ میں معاونت کرتی ہے، لیکن باقاعدگی سے مزید ٹوکنز اور کوائنز بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔
DeFi مارکیٹ تک رسائی حاصل کریں
ٹرسٹ والیٹ صارفین کو تیزی سے بڑھتی ہوئی DeFi مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے اور وسیع اقسام کی مالیاتی سروسز کے ساتھ مشغول ہونے کے قابل بناتا ہے۔ غیر مرکزی فنانس (DeFi) دنیا بھر کے افراد کو کرپٹو سے کمائی کے مواقع فراہم کرتا ہے، جس میں غیر مرکزی ٹریڈنگ پولز میں لیکویڈیٹی فراہم کرنے سے لے کر قرضے اور منافع جاتی فارمنگ تک شامل ہیں۔
ٹرسٹ والیٹ کے صارفین اپنے والیٹ کو PancakeSwap، اور Uniswap کی طرح اپنے تمام پسندیدہ DeFi پروٹوکولز سے بآسانی مربوط کر سکتے ہیں۔ مربوط کرنے کا عمل Wallet Connect کو استعمال کرتے ہوئے یا DApp براؤزر کے ذریعے بآسانی انجام دیا جا سکتا ہے۔ WalletConnect ایک اوپن پروٹوکول ہے جو دو طرفہ مرموز کاری کو استعمال کرتے ہوئے غیر مرکزی ایپلیکیشنز کو موبائل والیٹس سے مربوط کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ پروٹوکول اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ ڈیسک ٹاپ یا کسی دیگر ڈیوائس پر DApps تک رسائی کے دوران کسی بھی قسم کی نجی معلومات کو ظاہر کیے بغیر اپنی ٹرانزیکشنز کو انجام دے سکتے ہیں۔
NFTs خریدیں، بیچیں، منٹ، اور اسٹور کریں
نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) بلاک چینز پر کام کرنے والے منفرد ڈیجیٹل اثاثے ہیں جو اپنے ہولڈرز کو ملکیت کا ثبوت فراہم کرتے ہیں۔ ٹرسٹ والیٹ کے صارفین موبائل ایپ میں براہ راست NFTs خرید سکتے ہیں، بیچ سکتے ہیں، منٹ، ٹریڈ، بھیج سکتے ہیں اور اسٹور کر سکتے ہیں۔ فی الوقت، صارفین Ethereum اور BNB اسمارٹ چین پر بنائے گئے NFTs کی نظم کاری کر سکتے ہیں۔ مزید چینز جلد ہی پیروی کریں گی۔ DApp براؤزر کو استعمال کرتے ہوئے، ٹرسٹ والیٹ کے صارفین OpenSea جیسی NFT مارکیٹ پلیسز تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں تاکہ وہ NFTs کو جمع کر سکیں یا اپنی ذاتی تخلیقات کو بیچ سکیں۔
بلاک چین گیمز کھیلیں
کمائی کے لیے کھیلیں پر مبنی بلاک چین گیمز بلاک چین اور گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے یکساں طور پر ایک مقبول تفریح کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں۔ اگر آپ نے یہ کبھی نہیں کھیلی ہیں اور ایک بار آزمانا چاہتے ہیں، تو ٹرسٹ والیٹ کو استعمال کرتے ہوئے کھیلنے کی شروعات کرنا نہایت آسان اور سادہ ہے۔ صارفین DApp براؤزر کو استعمال کرتے ہوئے براہ راست موبائل ایپ میں Axie Infinity، Sorare اور Decentraland سمیت ان میں سے بہت سے گیمز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں کھیل سکتے ہیں۔
ٹرسٹ والیٹ (TWT) ٹوکن کیا ہے؟
ٹرسٹ والیٹ کا اپنا ذاتی پراجیکٹ ٹوکن بھی ہے جو Trust Wallet Token (TWT) کے نام سے جانا جاتا ہے۔
“TWT کو بنانے کا مقصد یہ تاکہ ٹرسٹ والیٹ کے صارفین کو اس حوالے سے تعلیم دی جائے کہ کرپٹو کرنسیز کیسے کام کرتی ہیں اور اور مختلف امور انجام دینے کے لیے انہیں اپنی پہلی کرپٹو کی ملکیت حاصل کرنے کا موقع دیا جائے۔”
اضافی طور پر، TWT ہولڈرز ٹرسٹ والیٹ کی گورننس کے فیصلوں پر ووٹ دے سکتے ہیں، جیسا کہ اس کے بعد بلاک چین کی کون سی معاونت شامل ہونی چاہیئے۔ یہ کلیدی میکانزم کمیونٹی کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ ٹرسٹ والیٹ کا مستقبل تشکیل دے سکے۔
TWT BNB بیکن چین پر BEP2 ٹوکن اور BNB اسمارٹ چین پر BEP20 ٹوکن کی حیثیت سے دستیاب ہے۔ اس کے متبادل، TWT Solana کے SPL ٹوکن کے طور پر بھی دستیاب ہو گا۔
کیا ٹرسٹ والیٹ محفوظ ہے؟
اہک لفظ میں: جی ہاں! ٹرسٹ والیٹ محفوظ ہے۔ یہ موبائل والیٹ ہر وقت صارف کے فنڈز کو محفوظ رکھنے کا عمل یقینی بنانے کے لیے انڈسٹری میں سب سے بہترین حفاظتی اقدامات کو استعمال کرتا ہے۔ مزید برآں، والیٹ کا کوڈ اوپن سورس ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا بھر کے ڈویلپرز نے اس کوڈ کی اچھی طرح جانچ پرکھ کی ہے۔
ٹرسٹ والیٹ کے ساتھ بآسانی اپنی کرپٹو مالیات کی نظم کاری کریں
کرپٹو میں داخلے کی ایک بڑی رکاوٹ اس کی پیچیدگی ہو سکتی ہے۔ پہلی بار والیٹ، DApps، اور اسمارٹ معاہدوں سے تعامل اکثر بیش قیمت غلطیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ٹرسٹ والیٹ جیسے حل کے ساتھ، نئے اور پرانے دونوں صارفین اپنی کرپٹو ہولڈنگز تک رسائی حاصل کرنے، ان کی نظم کاری کرنے، اور تعامل کرنے کے لیے نسبتاً زیادہ آسان طریقے سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
ٹرسٹ والیٹ کی فراہم کردہ تمام سروسز کی جانچ کا آغاز کرنے کے لیے، آج ہی ٹرسٹ والیٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔
ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.