ٹرسٹ والیٹ ایکسٹینشنز میں فیاٹ سے کرپٹو خریداریاں، Aptos، Polygon zkEVM، اور اس سے کہیں زائد کو شامل کیا گیا ہے

ٹرسٹ والیٹ ایکسٹینشنز میں فیاٹ سے کرپٹو خریداریاں، Aptos، Polygon zkEVM، اور اس سے کہیں زائد کو شامل کیا گیا ہے

ہم پُرمسرت اعلان کرتے ہیں کہ اب ٹرسٹ والیٹ کی براؤزر ایکسٹینشن نئے فیچرز کی کافی تعداد کی معاونت کرتی ہے۔ جس میں شامل ہیں:

  • ایکسٹینشن میں فیاٹ کے ذریعے براہِ راست کرپٹو خریدنے کی اہلیت
  • Aptos بلاک چین اور BEP-2 ٹوکنز کے لیے معاونت
  • Polygon zkEVM کے لیے معاونت

یہ اضافے جو ٹرسٹ والیٹ کی موبائل ایپ میں پہلے سے ہی میسر ہیں، یہ موبائل اور براؤزر پلیٹ فارمز دونوں میں ٹرسٹ والیٹ کے تجربے کو مزید مؤثر بناتے ہیں۔

ٹرسٹ والیٹ کی براؤزر ایکسٹینشن کے ذریعے مزید مواقع ان لاک کریں

ٹرسٹ والیٹ کی براؤزر ایکسٹینشن ان نئے فیچرز کے اضافے کے باعث، تیزی سے ون اسٹاپ شاپ کی حیثیت سے ایک ملٹی چین والیٹ ایکسٹینشن بن رہی ہے۔ ہم نے پہلے Solana dApps کے لیے براؤزر ایکسٹینشن کی معاونت کا اعلان کیا تھا – اور اس وقت ٹرسٹ والیٹ ان تازہ ترین اضافوں کے ذریعے، ایک ایسی ایکسٹینشن ہے جو اب EVM، Solana، BEP-2، اور Aptos کی معاونت کرتی ہے۔

TrustWalletExtensionButton

جیسا کہ کرپٹو انڈسٹری میں ترقی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، لہٰذا ایک ہمہ گیر تجربے کی ضرورت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ایسے منقسم سسٹمز جو لوگوں سے مخلتف بلاک چینز کی خاطر مختلف والیٹ پر انحصار کرنے کا تقاضا کرتے ہیں، وہ مقبولیت کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور ترقی کے مواقع محدود کر سکتے ہیں۔ ہم ٹرسٹ والیٹ میں ان رکاوٹوں کا سدِ باب کرنے اور تمام افراد کے لیے ایک ہموار تجربہ فراہم کرنے کی خاطر پُر عزم ہیں۔ اور آپ ٹرسٹ والیٹ کی براؤزر ایکسٹینشن کے ساتھ صرف ایک والیٹ کے ذریعے متعدد بلاک چینز اور dApps تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جو Web3 میں نیویگیٹ کرنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کا عمل پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا رہی ہے۔

ٹرسٹ والیٹ کی براؤزر ایکسٹینشن کے ذریعے کرپٹو خریدیں

ہمیں فخر ہے کہ ہم ٹرسٹ والیٹ کی براؤزر ایکسٹینشن میں USD، EUR، GBP جیسی فیاٹ کرنسیز اور متعدد دیگر بین الاقوامی کرنسیز استعمال کرتے ہوئے براہِ راست کرپٹو خریدنے کی اہلیت متعارف کروا رہے ہیں۔ یہ فیچر ڈیجیٹل اثاثہ جات کے حصول کا عمل آسان بناتا ہے، اور اسے نوآموز افراد اور تجربہ کار کرپٹو شائقین دونوں کے لیے مزید قابلِ رسائی بناتا ہے۔ ٹرسٹ والیٹ کرپٹو کرنسیز کی آسان اور محفوظ خریداریوں کو فعال کرتے ہوئے، صارف کے تجربے کو ہموار کرنے اور Web3 کی وسیع مقبولیت کی تشہیر کرنے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، اپنے والیٹ میں 100+ TWT ہولڈ کرنے کے صلے میں آپ کو رعایت یافتہ خریداری کی فیس ملتی ہے، جو ہماری کمیونٹی کے پُر عزم صارفین کی قدر میں مزید اضافہ کرتی ہے۔

BuyCryptoTrustExtensionTWTGIF

ڈیسک ٹاپ تجربے میں Aptos کا انضمام کرنا

Aptos ایک ایسا جدید ترین بلاک چین پلیٹ فارم ہے جو جدت پر مبنی ٹیکنالوجیز سے لیوریج کرتا ہے، تاکہ بے مثال توسیع پذیری، توانائی کا مؤثر استعمال، اور سکیورٹی فراہم کر سکے۔ اس کو غیر مرکزی ایپلیکیشنز (dApps) کی وسیع حد کی معاونت کرنے کی خاطر ڈیزائن کیا گیا ہے، اور یہ صارفین اور اسمارٹ معاہدہ جات کے مابین ایک ہموار تجربے کی سہولت کاری کرتا ہے، اور یوں بلاک چین جدت کے ایک نئے دور کی راہیں ہموار کرتا ہے۔ Aptos کی براؤزر ایکسٹینشن میں انضمام کاری سے مراد ہے کہ آپ اب Aptos dApps کی وسیع حد کے ساتھ مربوط ہو سکتے ہیں، اسمارٹ معاہدہ جات کی کالز پر عمل درآمد کر سکتے ہیں، اور Aptos نیٹ ورک پر ٹوکنز بھیج سکتے ہیں اور حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹرسٹ والیٹ ایکسٹینشن میں BEP-2 ٹوکنز کو لانا

ہم ٹرسٹ والیٹ کی براؤزر ایکسٹینشن میں BEP-2 ٹوکنز کے لیے معاونت لانے پر بھی پُر جوش ہیں۔ BEP-2 ٹوکنز کرپٹو کرنسی ٹوکن کی ایک قسم ہیں جو Binance بیکن چین پر تیار کیے گئے ہیں، جو تیز اور محفوظ ٹرانزیکشنز پر توجہ دینے والی ایک بلاک چین ہے۔ ان میں ERC-20 ٹوکنز جیسی چند مماثلات موجود ہیں، جنہیں Ethereum بلاک چین پر تیار کیا گیا ہے، لیکن ان کے نفاذ میں کچھ فرق موجود ہے۔ آپ ٹرسٹ والیٹ کے ساتھ BEP-2 اور ERC-20 ٹوکنز دونوں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں استعمال کر سکتے ہیں، اور یوں DeFi تک اپنی رسائی میں اضافہ کرتے ہیں۔

Polygon zkEVM کے لیے مقامی معاونت

ایک اور بنیادی فیچر جو ہم نے ٹرسٹ والیٹ ایکسٹینشن کی اس تازہ ترین ریلیز میں شامل کیا ہے، وہ Polygon zkEVM کے لیے معاونت ہے۔ Ethereum کے لیے سطح 2 کی توسیع پذیری کے یہ تجدیدی حل، معلومات فراہم کیے بنا توثیق کرنے والے ثبوت اور EVM مطابقت پذیری کی طاقت کو یکجا کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں صارفین اور ڈیویلپرز کے لیے ایک مؤثر اور لاگت کے حساب سے مؤثر پلیٹ فارم وجود میں آتا ہے۔ ٹرسٹ والیٹ Polygon zkEVM کے لیے مقامی معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ آپ آسانی سے اس تنوعاتی ٹیکنالوجی پر تیار کردہ DeFi ایپلیکیشنز، NFT مارکیٹ پلیسز، GameFi پلیٹ فارمز، اور انٹر پرائز ایپلیکیشنز کے ساتھ تعامل کر سکیں۔ ٹرسٹ والیٹ ایکسٹینشن میں Polygon zkEVM کی انضمام کاری، مسلسل بڑھتے ہوئے Web3 ایکو سسٹم کے لیے ایک ہمہ گیر، محفوظ، اور صارف دوستانہ تجربہ فراہم کرنے والے ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

Web3 کے آسان تجربے کی خاطر، آپ کا ون اسٹاپ شاپ پر مبنی ملٹی چین حل

ٹرسٹ والیٹ میں ہمارا Web3 کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر طے کردہ عزم، ہمیں اپنے صارفین کی اعلیٰ معیاری سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے اپنے ایکو سسٹم میں مسلسل اضافے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہم Aptos، BEP-2، Solana، اور تمام EVM کے لیے معاونت، نیز کرپٹو خریدنے کی اہلیت کا انضمام کرتے ہوئے، لوگوں کو ایک ایسی ون اسٹاپ شاپ فراہم کر رہے ہیں جو انہیں سرحدوں کی حدود کے بناء Web3 دریافت کرنے کی خاطر درکار ہے۔

TrustWalletExtensionButton

ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.