DApps کے استعمال سے متعلق خطرے

DAppکیا ہے؟

ایک غیر مرکزی ایپلیکیشن (DApp ، dApp، Dapp، یا dapp) ایسی ایپلیکیشنز ہیں، جو کمپیوٹنگ کے کسی منقسم سسٹم پر چلتی ہیں۔ موجودہ DApps کی زیادہ تر تعداد اب Ethereum بلاک چین جسی منقسم لیجر والی ٹیکنالوجی (DLT) استعمال کر رہی ہیں، DApps کو اکثر اوقات اسمارٹ معاہدہ جات کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔

DApps غیر مرکزی ایکسچینجز، قرض دینے والے پلیٹ فارمز، سوشل نیٹ ورکس اور حتیٰ کہ گیمز کی صورت میں موجود ہو سکتی ہیں۔

یہاں پر DApps کے متعلق مزید جانیں: DApp کیا ہے؟

ایک DApp کس طرح کام کرتی ہے؟

DApp تخلیق کاران صارفین کو اسمارٹ معاہدہ جات کے طور پر نافذ کرتے ہوئے، انہیں اپنے پلیٹ فارم تک رسائی فراہم کرتی ہیں۔ چند مثالوں میں Ethereum نیٹ ورک پر Uniswap اور Binance اسمارٹ چین پر PancakeSwap شامل ہیں۔ ٹرسٹ والیٹ اپنے صارفین کو بلٹ ان DApp براؤزر کے ذریعے DApps کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

image

image

کسی DAppکے ساتھ تعامل کرنے سے قبل، ٹرسٹ والیٹ آپ کو ایک انتباہ جاری کرے گا۔ براہ کرم یہ امر یقینی بنائیں کہ آپ کسی قانونی DAppسے مربوط ہو رہے ہیں۔ آپ کے فنڈز کسی جعلی یا پُرکشش DApp ساتھ تعامل کرنے پر، خطرے کی زد میں ہو سکتے ہیں۔

ٹوکن کی منظوری

ٹوکن کو سواپ کرنے کی کوشش کرنے پر، DApp صارف سے اُن کے ٹوکنز تک رسائی کی اجازت دینے کے لیے کہے گی۔ یہ عمل DApp کو صارف کے والیٹ کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ Uniswap اور PancakeSwap کی نیچے دی گئی مثالیں ملاحظہ کریں۔ کسی ٹوکن کو پہلی بار سواپ کرنے پر، ٹوکن کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

image

image

آپ اس مقام پر، تمام خطرات مول لے رہے ہیں۔ ٹوکن کی منظوری کو جاری رکھنے کے لیے، ‘بھیجیں’ پر ٹیپ کریں۔ ٹرانزیکشن کی منظوری کے ایک بار انجام ہونے کی صورت میں، ٹوکن سواپ ہو سکتا ہے۔

image

image

پُرکشش DApps

ٹوکن منظوری کا ناجائز استعمال، DApps کے سب سے زیادہ عمومی کمزور پہلوؤں میں سے ایک ہے۔ جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے، صارف تعامل کرتا ہے اور DApp کو اپنی طرف سے ٹوکنز خرچ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ صارف نہ جانتے ہوئے اسمارٹ معاہدے کو اپنے تمام ٹوکنز تک مکمل رسائی فراہم کر دیتا ہے۔ ایک حملہ آور اس صورت میں بھی صارف کے کسی خاص اثاثے کی تمام ہولڈنگز کو نکلوا سکتا ہے، اگر وہ ایسی ٹرانزیکشنز کے رونما ہونے کی اجازت نہ بھی دیں۔

ZenGo کی ٹیم کی پوسٹ کردہ یہ ویڈیو چیک کریں، جو یہ ظاہر کرتی ہے کی کس طرح ایک پُرکشش Dapp ٹوکن منظوری کے ناجائز استعمال کے ذریعے آپ کے والیٹ کو خالی کر سکتی ہے۔

baDAPProve Demo Walkthrough

baDAPProve ڈیمو کی معلومات

اجتناب کس طرح کریں؟

آپ ہمیشہ پہلے اُس DApp کو چیک کریں، جس کے ساتھ تعامل کر رہے ہیں۔ ہم ٹرسٹ والیٹ کے ساتھ یہ امر ہمیشہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ جو DApps ملاحظہ کریں گے، وہ توثیق شدہ ہوں اور اُن کا مضبوطی سے جائزہ لیا گیا ہے۔ آپ مزید تحقیق کرنے کے لیے https://www.stateofthedapps.com 5.0k اور https://dappradar.com 2.3k جیسی سائٹس بھی چیک کر سکتے ہیں۔

ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.

1 Like