ٹرسٹ والیٹ سے کرپٹو کو کس طرح خریدیں

اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کرپٹو خریدنا

آپ کے آگے بڑھنے سے قبل، براہ کرم درج ذیل باتوں سے ہوشیار رہیں:

  • یہ ایپ کوئی کرپٹو فروخت نہیں کرتی، اس لیے آپ کو فریقِ ثالث کے کسی فراہم کنندہ تک بھیجا جائے گا۔
  • کم سے کم ٹرانزیکشن $50 ہے، اور زیادہ سے زیادہ ٹرانزیکشن $20,000 ہے۔ فراہم کنندہ ان حدود کا تعین کرتا ہے۔
  • کرپٹو کا فراہم کنندہ تبادلے اور نیٹ ورک فیس کی وصولی کرتا ہے۔
  • کرپٹو کی ہر خریداری پر %1 فیس عائد ہوتی ہے، جس سے TWT ہولڈ کرنے سے دستبردار ہوا جا سکتا ہے۔
  • آپ جس کرپٹو کو خرید سکتے ہیں، اُس کی دستیابی کا انحصار آپ کے مقام پر ہوتا ہے۔ فراہم کنندہ صرف مخصوص ممالک میں کارروائی انجام دیتا ہے۔
  • اگر آپ کے اپنی خریداری سے متعلق کوئی خدشات موجود ہیں، تو براہ کرم کرپٹو کے فراہم کنندہ سے رجوع کریں۔ آپ یہاں سے مزید معلومات تلاش کر سکتے ہیں: کرپٹو کرنسی کے فراہم کنندگان کی فہرست

مرحلہ 1 - خریداری کے مینو تک رسائی حاصل کریں

اپنے والیٹ کو کھولیں اور آپ جو کرپٹو خریدنا چاہتے ہیں، اُس کا انتخاب کریں۔

بالائی دائیں حصے میں موجود، ‘خریدیں’ والے بٹن پر ٹیپ کریں۔

image

مرحلہ 2 - خریداری کی رقم کی نشاندہی کریں

USD میں رقم کی نشاندہی کریں اور فراہم کنندہ آپ کو موصول ہونے والی کرپٹو سے متعلق ایک نرخ دے گا۔

ٹیم نے ایک ایسا نیا فیچر نافذ کیا ہے، جو آپ کو ایک مختلف فراہم کنندہ کے انتخاب کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کسی مختلف فراہم کنندہ کی دستیابی ملاحظہ کرنے کے لیے، فریق ثالث کے فراہم کنندہ پر ٹیپ کریں۔

نوٹ:

بہترین نرخ بطورِ ڈیفالٹ ظاہر کیا جائے گا۔

image

image

آگے بڑھنے کے لیے، ‘اگلے’ پر ٹیپ کریں۔

مرحلہ 3 - صارف کی توثیق

کرپٹو فراہم کنندہ کی بنیاد پر، خریداری کرنے سے قبل صارف کی توثیق کا تقاضا کیا جائے گا۔ آپ کو اُن کی ویب سائٹ تک بھیجا جائے گا، تاکہ آپ یہ عمل مکمل کر سکیں۔

نوٹ:

ٹرسٹ والیٹ، صارف کی کسی بھی معلومات کو محفوظ نہیں کرتا۔

image

image

مرحلہ 4 - تصدیق کا انتظار کریں

خریداری کی ایک بار تصدیق ہونے کی صورت میں، آپ کرپٹو فراہم کنندہ کی طرف سے ایک ای میل حاصل کریں گے۔ کرپٹو جلد ازجلد بھیج دی جائے گی۔

مدد درکار ہے؟

اگر آپ کو خریداری میں مسائل کا سامنا ہے، تو سب سے پہلے کرپٹو فراہم کنندہ سے رابطہ کرنا بہترین عمل ہے۔

آپ یہاں پر مزید معلومات تلاش کر سکتے ہیں: کرپٹو کرنسی کے فراہم کنندگان کی فہرست

عمومی طور پر پوچھے گئے چند سوالات یہاں پر موجود ہیں:

  • میری کرپٹو تاخیر کا شکار کیوں ہے؟
    اپنے آرڈر کو چیک کریں اور ٹرانزیکشن کی ID یا ہیش کی تلاش کریں۔ یہ عمل آپ کو بتائے گا کہ آیا فراہم کنندہ نے پہلے ہی آپ کو کرپٹو بھیج دی ہے۔ اگر ایسا نہ ہو، تو فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔ اگر ٹرانزیکشن اس کے مؤخر ہونے کو ظاہر کرتی ہے، تو پھر آپ کو نیٹ ورک کے اس کی تصدیق کرنے تک انتظار کرنا پڑے گا۔ اگر یہ ٹرانزیکشن کی تصدیق کو ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم اس ہدایت نامےکو فالو کریں۔

  • مجھ سے ادائیگی وصول کی گئی لیکن مجھے میری خریداری موصول نہیں ہوئی؟
    اوپر موجود سوال کو ملاحظہ کریں۔

  • فیس نہایت زیادہ ہیں؟
    کرپٹو فراہم کنندہ ہمیشہ تبادلے اور نیٹ ورک کی فیس لیتا ہے۔ %1 پر مشتمل ایک مختصر فیس ٹرسٹ والیٹ کی تخلیق کار ٹیم کو ملتی ہے، جو ایپ میں مزید بہتری لانے کے لیے معاونت کرتی ہے۔ TWT ہولڈ کرنے سے، اس %1 فیس سے دستبردار ہوا جا سکتا ہے۔

  • میں کرپٹو نہیں خرید سکتا؟
    اس عمل کا انحصار ان جیسے متعدد عوامل پر ہو گا؛ آپ جو کرپٹو خرید رہے ہیں، آپ کا جغرافیائی مقام اور فراہم کنندہ آپ کی شناختی توثیق کرنے کا اہل نہیں ہے۔

  • کرپٹو خریدنے کی کوشش کرنے پر، یہ ‘عدم دستیابی’ کو ظاہر کرتا ہے۔
    اگر آپ پہلی بار خریداری کر رہے ہیں، تو براہ کرم اوپر موجود سوال ملاحظہ کریں۔
    اگر آپ اسی فراہم کنندہ سے پہلے بھی کرپٹو خرید چکے ہیں، تو پھر شاید فراہم کنندہ کے ساتھ مسائل ہیں۔ کسی مختلف فراہم کنندہ کا انتخاب کریں یا معاونت کے لیے اُن سے رابطہ کریں۔

ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.