آپ کی بحالی کی عبارت میں آپ کی کرپٹو کی کلیدیں محفوظ ہوتی ہیں۔ ملٹی کوائن والیٹ پر موجود ایڈریسز، ان مخصوص الفاظ کے مجموعے کے ذریعے مہر بند ہوتے ہیں۔ عیاں کردہ والیٹ کے لیے بحالی کی عبارت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
اگر اس کو کوئی اور فرد جان لیتا ہے، تو پھر آپ بنیادی طور پر اپنے اثاثہ جات اُن کے حوالے کر رہے ہیں۔
اس لیے، ایسا پیش آنے کی صورت میں آپ کیا کر سکتے ہیں؟
نوٹ:
- اگر آپ کے والیٹ میں اب بھی فنڈز موجود ہیں، تو صرف اسی صورت میں اس ہدایت نامے میں بیان کردہ مراحل قابلِ اطلاق ہیں۔
- ٹرسٹ والیٹ ٹیم کے پاس آپ کے فنڈز کی بحالی کا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے۔
- ہر ٹرانزیکشن بلاک چین پر وقوع پذیر ہوتی ہے۔
- ٹرسٹ والیٹ آپ کے کسی بھی قسم کے اثاثہ جات کو ہولڈ نہیں کرتا۔
یہاں پر 3 ایسے آسان مراحل موجود ہیں، جو آپ پر جتنا جلدی ممکن ہو سکے انجام دینا لازم ہیں:
مرحلہ 1 - ایک نیا والیٹ تخلیق کریں
اگر آپ کی ڈیوائس پر صرف ایک ہی ملٹی کوائن والیٹ موجود ہے، تو ایک نیا تخلیق کریں۔ اگر آپ ابھی تک اس حوالے سے آگاہ نہیں ہیں، تو ہمارے پاس ملٹی کوائن والیٹ تخلیق کرنے کے طریقے سے متعلق ایک ہدایت نامہ موجود ہے، جس پر آپ عمل کر سکتے ہیں۔
نوٹ:
اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی اپنی ڈیوائس پر متعدد والیٹس موجود ہیں، اور آپ کا ماننا ہے کہ یہ محفوظ ہیں، تو پھر آپ اس مرحلے کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 2 - اپنے فنڈز ٹرانسفر کریں
اپنی کرپٹو کو فوری طور پر نئے تخلیق کردہ والیٹ یا اپنے موجودہ والیٹ کو محفوظ کرنے کے لیے بھیجیں۔ آپ ایسا انجام دینے سے اپنے فنڈز کو چوری ہونے سے محفوظ کر رہے ہیں۔ صرف اپنے پاس ضروری نیٹ ورک فیس کی موجودگی کو یقینی بنائیں، تاکہ ٹرانزیکشن انجام دے سکیں۔
مرحلہ 3 - والیٹ کو حذف کریں
حادثاتی طور پر سمجھوتہ شدہ والیٹ کو استعمال کرنے سے اجتناب کرنے کے لیے، والیٹ کو حذف کرنا بہترین عمل ہے۔ بلاک چین پر ایڈریسز اب بھی فعال ہیں اور یہ اصل ایڈریسز کو حذف نہیں کر سکتے، کیونکہ یہ بلاک چین پر مستقل طور پر تخلیق کیے گئے ہیں۔
ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.