ٹرسٹ والیٹ میں اپنی کرپٹو کس طرح اسٹیک کریں اور انعامات کمائیں

Staking Trust Wallet

اس امر سے متعلق ایک مرحلہ وار ہدایت نامہ کہ ٹرسٹ والیٹ میں کرپٹو کو براہ راست کس طرح اسٹیک کریں اور انعامات کمائیں

ٹرسٹ والیٹ آپ کو مقامی سطح پر کرپٹو اسٹیک کرنے اور انعامات کمانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس سے مراد ہے کہ اپنی کرپٹو کو اسٹیک کرنا تیز، آسان، اور محفوظ ہے۔

کرپٹو اسٹیکنگ ایسے انعامات کمانے کا ایک طریقہ ہے، جو بلاک چین نیٹ ورک کی سکیورٹی میں شرکت کے عوض حاصل ہوتے ہیں۔ اس عمل میں ایک توثیق کار کے طور پر کرپٹو کی مخصوص مقدار کو ہولڈ یا “اسٹیک” کرنا شامل ہوتا ہے، تاکہ نیٹ ورک پر موجود ٹرانزیکشنز کی توثیق کرنے میں معاونت ہو سکے۔

اس ہدایت نامے میں، ہم اس امر سے متعلق ایک جامع تعارف فراہم کرتے ہیں کہ اسٹیکنگ کیا ہوتی ہے اور آپ آج ہی ٹرسٹ والیٹ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے کرپٹو سے کمائے گئے انعامات کس طرح اسٹیک کر سکتے ہیں۔

آپ کو آغاز کرنے کے لیے کیا چیزیں درکار ہیں

آپ کو ٹرسٹ والیٹ موبائل ایپ کے ساتھ کرپٹو کی اُتنی مقدار درکار ہو گی، جسے آپ اسٹیک کرنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس ابھی ٹرسٹ والیٹ موجود نہیں ہے، تو آپ یہاں سے موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں 2، اور اس کے بعد کارڈ استعمال کرتے ہوئے اُس کرپٹو کو خرید سکتے ہیں، جسے آپ اسٹیک کرنا چاہتے ہیں 2 یا اس کرپٹو ٹرانسفر والے ہدایت نامے 3کو استعمال کرتے ہوئے کسی مرکزی ایکسچینج سے اپنے ٹرسٹ والیٹ ایڈریس میں کرپٹو ڈپازٹ کر سکتے ہیں۔

ٹرسٹ والیٹ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی کرپٹو کس طرح اسٹیک کریں

کرپٹو اثاثہ جات کی ایسی متعدد اقسام موجود ہیں، جنہیں آپ ٹرسٹ والیٹ میں اسٹیک کر سکتے ہیں، تاکہ انعامات کما سکیں۔

یہ عمل یہاں پر بیان کیا گیا ہے کہ آپ جس اثاثے کو اسٹیک کرنا چاہتے ہیں، اُس کا انتخاب کس طرح کریں اور اس کے بعد اسٹیکنگ کے ساتھ کس طرح آگے بڑھیں۔

مرحلہ 1: ٹرسٹ والیٹ کھولیں اور “دریافت کریں” نامی ٹیب کا انتخاب کریں۔

مرحلہ 2: آپ ‘دریافت کریں’ والی اسکرین سے یا تو ڈسپلے کردہ اثاثہ جات میں سے کسی ایک کو اسٹیک کرنے کے لیے منتخب کر سکتے ہیں یا ‘تمام ملاحظہ کریں’ والے تیر کے نشان پر ٹیپ کر سکتے ہیں، تاکہ منتخب کرنے کے لیے اسٹیکنگ کی مزید آپشنز ملاحظہ کر سکیں۔

Screenshot_20230210-140914

مرحلہ 3: آپ جس اثاثے کو اسٹیک کرنا چاہتے ہیں، اُسے ایک بار منتخب کرنے کی صورت میں، “اسٹیک” کے بٹن کا انتخاب کریں۔

Screenshot_20230210-140937

مرحلہ 4: آپ یہاں سے اپنی اسٹیکنگ تفصیلات کا جائزہ لیں گے، اپنی رقم کو منتخب کریں گے، اور اس کے بعد اسکرین پر دکھائے گئے آسان مراحل کے ذریعے منتقلی کے اپنے عمل کی تصدیق کریں گے۔

اُس بلاک چین اور اثاثے کی بنیاد پر، آپ جس کی اسٹیکنگ کر رہے ہیں، انعام کے مختلف شیڈول موجود ہیں، جنہیں پروٹوکول کنٹرول کرتا ہے۔

براہ کرم اگر آپ کو کبھی بھی معاونت درکار ہو، تو ہماری معاونتی ٹیم 5 سے رجوع کریں۔

اسٹیکنگ کی اضافی ہدایتیں :

اگر آپ مزید معلومات چاہتے ہیں، تو ہم آپ کی اثاثہ جات کی اسٹیکنگ سے متعلق مخصوص ہدایت نامے ملاحظہ کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اور ہمیشہ کی طرح، ہماری معاونتی ٹیم آپ کے اضافی سوالات کے جوابات دینے کے لیے موجود ہے۔

Cardano اسٹیکنگ 3

Polkadot اسٹیکنگ 1

Solana اسٹیکنگ 4

اسٹیکنگ سے متعلق مزید معلومات

اس عمل، اسٹیکنگ میں، روایتی طور پر دو مرکزی امور ہوتے ہیں، توثیق کرنا اور ڈیلیگیٹنگ۔ توثیق کار افراد ٹرانزیکشنز کی توثیق اور اُن پر عمل کاری کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور وہ اپنی کوششوں کے عوض انعامات حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ڈیلیگیٹرز ایسے افراد یا تنظیموں کی صورت میں موجود ہوتے ہیں، جن کے پاس توثیقی نوڈ چلانے کے لیے تکنیکی معلومات یا ماخذ موجود نہیں ہوتے – لیکن وہ پھر بھی اسٹیکنگ کے عمل میں شرکت کرنا چاہتے ہیں اور انعامات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں، ایک ڈیلیگیٹر اپنی اسٹیک (اپنی کرپٹو) کو کسی قابل اعتماد توثیق کار کو “ڈیلیگیٹ” کرتے ہیں۔ یہاں پر توجہ طلب امر یہ ہے کہ کرپٹو اُن کے ڈیلیگیٹر کے کنٹرول میں رہتی ہے، لیکن توثیق کار کے کمائے ہوئے انعامات ڈیلیگیٹر کے ساتھ شیئر کیے جاتے ہیں۔

ٹرسٹ والیٹ کیا ہے؟

ٹرسٹ والیٹ جسے دنیا بھر میں 60 ملین سے زائد لوگ استعمال کرتے ہیں، وہ استعمال میں آسان، ذاتی تحویل کا حامل حقیقی ملٹی چین والیٹ ہے، جو آپ کو 8 ملین سے زائد کرپٹو اثاثہ جات اسٹور کرنے کی اجازت دیتا ہے، جس میں 70 بلاک چینز میں موجود NFTs شامل ہیں۔ اپنے اثاثہ جات کو متعدد تحویلی والیٹس یا ایکسچینجز میں مزید اسٹور نہ کریں! آپ کو یہ جان کر ذہنی سکون محسوس ہو گا کہ آپ کے تمام اثاثہ جات ایک محفوظ مقام پر موجود ہیں۔

آپ کی نجی کلیدیں آپ کی ڈیوائس پر اور آپ کے اثاثہ جات آن چین اسٹور کیے جاتے ہیں، جس سے مراد ہے کہ آپ کے پاس ہر وقت مکمل کنٹرول موجود ہوتا ہے۔ ٹرسٹ والیٹ آپ کو ایپ چھوڑے بنا اپنی پسندیدہ کرپٹو مقامی سطح پر خریدنے، سواپ کرنے اور اسٹیک کرنے کی اجازت دیتا ہے اور ان بلٹ dApp براؤزر میں dApps کے ساتھ مربوط کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

آئیے اسٹیکنگ کا آغاز کریں!

ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.

1 Like