ٹرسٹ والیٹ کی سکیورٹی کا مکمل جائزہ

اپنی کمیونٹی کے ساتھ مل کر اور ان کی آسانی کے لیے، ذاتی تحویل پر مبنی ایک محفوظ سسٹم کی تشکیل کاری

سکیورٹی وہ چیز ہے جو ٹرسٹ والیٹ میں ہمارے کام کی بنیاد ہے۔ دنیا بھر میں 60 ملین سے زائد صارفین کے اعتماد کے ساتھ، ہم سکیورٹی کے لیے ایک بھرپور فعال طریقہ کار اختیار کرتے ہیں جو آپ کے اثاثہ جات کو محفوظ اور آپ کے کنٹرول میں رکھتا ہے۔

ہمارا مشن Web3 کا ایک ہموار گیٹ وے اور دستیاب ایکو سسٹم تشکیل کرنا ہے تاکہ ایک محفوظ اور غیر مرکزی دنیا فعال کی جا سکے۔ اس اسپیس میں آپ کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس ضمن میں ہمارے پاس اعلیٰ معیار کی مرموز کاری اور سکیورٹی کے علاوہ ایک پوری ٹیم موجود ہے، جو Web3 پر محفوظ طریقے سے کام کرنے کے حوالے سے دنیا بھر کے لوگوں کی مدد کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

اس آرٹیکل میں، ہم ان مختلف طریقوں کی وضاحت کریں گے جن کے ذریعے ہم آپ کے کرپٹو اثاثوں اور Web3 کے تجربے کو محفوظ بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

مواد

ٹرسٹ والیٹ سکیورٹی پر اس قدر زیادہ توجہ کیوں مرکوز کرتا ہے؟

جب Web3 کی بات آتی ہے تو آپ کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ اور اگرچہ Web3 اضافی مالیاتی آزادی اور آپ کے ڈیٹا اور اثاثوں کی مکمل ملکیت بہم پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے، لیکن اس کو کئی بیرونی خطرات بھی لاحق ہیں۔ ہمیں اندازہ ہے کہ لوگوں کو اپنے اثاثے محفوظ رکھنے، اور غیر مرکزی ویب دریافت کرنے کے دوران محفوظ رہنے کے لیے ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ معاونت کی ضرورت ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ٹرسٹ والیٹ میں سکیورٹی ان تمام امور میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے جو ہم انجام دیتے ہیں۔ نہ صرف یہ کہ ہم آپ کو کرپٹو اور Web3 کی پیش کردہ ہر چیز تک آسان رسائی کا فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، بلکہ ہم اس اسپیس میں آپ کی شرکت کو محفوظ بھی بنانا چاہتے ہیں۔ سکیورٹی کے تناطر میں ہمارا طریقہ کار بھرپور فعال اور کثیر جہتی ہے، اور اس میں ہماری تمام پراڈکٹس میں انڈسٹری کی بہترین مرموز کاری سے لے کر ضرورت پڑںے پر ہمارے صارفین سے براہ راست مواصلت تک، ہر چیز شامل ہے۔

ذیل میں ہم سکیورٹی پر عمل درآمد کے متعدد طریقوں کی وضاحت کریں گے تاکہ آپ اس چیز کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں کہ ٹرسٹ والیٹ پر آپ کے اثاثے اور تجربہ کیوں محفوظ ہے۔

اعلیٰ معیار کی مرموز کاری اور سکیورٹی

ٹرسٹ والیٹ کو تقویت فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی بنیادی طور پر انڈسٹری کی بہترین مرموز کاری اور سکیورٹی کے ساتھ تیار ہوئی تھی۔ ہم کسی بھی قسم کے خطرات کے لیے تیار رہنے کی غرض سے ٹرسٹ والیٹ کو مسلسل اپ گریڈ کرتے ہیں تاکہ آپ کے Web3 تجربے کو ممکن حد تک محفوظ بنایا جا سکے۔

آپ کی نجی کلیدیں AES الگورتھم کے ساتھ مضبوط انداز میں مرموز کردہ ہیں اور یہ آپ کی ڈیوائس پر بھی محفوظ طریقے سے اسٹور کردہ ہیں۔ آپ نے اپنی موبائل ڈیوائس پر ٹرسٹ والیٹ کے لیے جو پاس کوڈ سیٹ کر رکھا ہے اسے آپ کی ڈیوائس پر محفوظ ہونے سے پہلے مضبوطی سے ہیش کیا جاتا ہے اور اسے مداخلت سے محفوظ کلیدی اسٹور میں اسٹور کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، ہماری کسی بھی قسم کی والیٹ پراڈکٹس کو استعمال کرتے وقت، آپ کے والیٹ کا پاس ورڈ اور نجی کلیدیں کبھی بھی آپ کی ڈیوائس سے باہر نہیں نکلتی ہیں اور یہ انٹرنیٹ پر کبھی نہیں ارسال ہوتیں اور نہ ہی فریقین ثالث کو ظاہر ہوتی ہیں۔

درون ایپ سکیورٹی اطلاعات

ہم کرپٹو ایکو سسٹم میں ان خطرات کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں جو ممکنہ طور پر ہمارے صارفین کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر، ہم ٹرسٹ والیٹ موبائل ایپ اور ٹرسٹ والیٹ براؤزر ایکسٹینشنپر پش اطلاعات بھی بھیجتے ہیں۔ مسئلے کی عجلت کے لحاظ سے، ہم مخصوص ہدایات، ہدایت ناموں کے لنکس، اور اپنی رابطے کی معلومات بھی شامل کریں گے تاکہ آپ کو بخوبی معلوم ہو جائے کہ کیا کرنا ہے۔

مثال کے طور پر، ٹرسٹ والیٹ کی براؤزر ایکسٹینشن کے اندر کوئی اطلاع، کچھ ایسی دکھائی دے سکتی ہے:

اسی طرح، ہم وقتاً فوقتاً ٹرسٹ والیٹ موبائل ایپ کے صارفین کو سکیورٹی اطلاعات، الرٹس اور انتباہات بھیجتے رہتے ہیں۔ یہ اطلاعات مختلف صورتیں اختیار کرتی ہیں جن میں براہ راست اندرون ایپ انتباہات، آپ کی موبئال ڈیوائس پر بینر اطلاعات، اور حسب ضرورت دیگر چیزیں شامل ہیں۔ آپ کو ممکنہ طور پر اس طرح کی اطلاع دکھائی دے گی:

iPhone 13 Pro Maxiphone_meditactiveFB

iPhone 13 Pro Maxiphone_meditactiveFB418×509 117 KB

اور آپ اپنی موبائل ڈیوائس پر بینر اطلاعات، براؤزر کی بینر اطلاعات، اور حسب ضرورت دیگر چیزیں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ہم آپ کو ترغیب دیتے ہیں کہ آپ اپنی موبائل ڈیوائس پر ٹرسٹ والیٹ کی اطلاعات کے علاوہ، اپنے ڈیسک ٹاپ براؤزر پر اطلاعات کو بھی مجاز کریں تاکہ آپ کبھی بھی ٹرسٹ والیٹ کی کسی اہم اپ ڈیٹ یا ضروری سکیورٹی انتباہ سے محروم نہ ہوں۔

ہماری ارسال کردہ سکیورٹی اطلاعات پر فورا عمل کرنا ضروری ہے تاکہ آپ کے اثاثے محفوظ رہ سکیں۔ اگر کوئی اطلاع دیکھنے پر آپ کو کبھی شک ہو تو ہم تجویز دیتے ہیں کہ آپ اسے انٹرنیٹ پر (مثال کے طور پر Twitter or Discord پر) عام لوگوں کے ساتھ شیئر نہ کریں کیونکہ یہ خراب عناصر کی جانب سے ممکنہ طور پر نقصان دہ سرگرمی کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے دوسرے صارفین کو محفوظ رکھیں اور فوری طور پر ہماری معاونتی ٹیم سے یہاں رابطہ کریں۔

غیر مجاز رسائی کے خلاف اندرونی حفاظت

آپ کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ٹرسٹ والیٹ نے آپ کی کرپٹو اور Web3 تجربے کو محفوظ رکھنے کی کوشش کے حصے کے طور پر، ایسے بلٹ ان فیچرز شامل کیے ہیں جو آپ کے اثاثوں کو لاحق بیرونی خطرات اور غیر مجاز رسائی سے بچاؤ کے ضمن میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

محفوظ خفیہ عبارت

جب آپ ٹرسٹ والیٹ کو استعمال کرتے ہوئے ایک نیا والیٹ ایڈریس تخلیق کرتے ہیں تو آپ 12 الفاظ پر مشتمل ایک خفیہ جملہ بھی تیار کرتے ہیں جو آپ کو اس والیٹ کے مالک کی حیثیت سے، فنڈز تک مکمل رسائی اور کنٹرول فراہم کرتی ہے۔ یہ خفیہ عبارت آپ کے تخلیق کردہ ہر والیٹ سے منسلک ہر بلاک چین ایڈریس کے لیے نجی کلید کو محفوظ کرتی ہے، اور آپ کی نجی کلیدیں ایک AES الگورتھم کے ساتھ مضبوطی سے مرموز کردہ ہوتی ہیں۔

پاس کوڈ اور پاس ورڈ کی حفاظت

آپ نے ٹرسٹ والیٹ کے لیے جو پاس کوڈ سیٹ کر رکھا ہے اسے آپ کی ڈیوائس پر محفوظ ہونے سے پہلے مضبوطی سے ہیش کیا جاتا ہے، اور اسے مداخلت سے محفوظ کلیدی اسٹور میں اسٹور کیا جاتا ہے۔ ٹرسٹ والیٹ آپ کی موبائل ڈیوائس کی بائیو میٹرک سکیورٹی سے مزید استفادہ کرتا ہے اور ہم آپ کو پرزور تجویز دیتے ہیں کہ آپ ہمیشہ ایپ لاک فنکشن کو آن کریں اور ٹرانزیکشنز پر دستخط کرنے کے لیے ‘منظوری طلب کریں’ کا آپشن منتخب کریں۔

آپ کی موبائل ڈیوائس پر ٹرسٹ والیٹ کی پاس کوڈ حفاظت کو فعال کرنے کے ہدایت نامے:

iOS ڈیوائسز پر ٹرسٹ والیٹ کے ایپ لاک کو کیسے فعال کریں

Android ڈیوائسز پر پاس کوڈ کو کیسے فعال کریں

کمزور کے انکشاف کی پالیسز جو آپ کو محفوظ رکھتی ہیں

ٹرسٹ والیٹ Web3 کی اوپن سورس کمیونٹی میں ایک فعال کنٹری بیوٹر ہے، جس کی ایک مثال ہمارا والیٹ کور کے ذریعے کام ہے، اس کی مزید تفصیل آپ یہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔ ہم نے زد پذیریوں سے متنبہ کرنے کی ایک پالیسی مرتب کر رکھی ہے جو صارفین کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ کسی بھی قسم کے خطرات سے منسلکہ رپورٹس اس وقت دستیاب رہتی ہیں، جب تک کہ مذکورہ خطرے کا سدِباب ہو جائے اور ہر قسم کے متاثرہ صارفین محفوظ ہوں۔

محفوظ انداز میں ضم کردہ ایپ کا تجربہ

ہم 8+ ملین سے زائد اثاثوں، 70+ بلاک چینز، اور ایپ میں Web3 کی دریافت کے مختلف طریقوں کی معاونت کے ساتھ، ٹرسٹ والیٹ کو آپ کی کرپٹو کے لیے ایک محفوظ جگہ بنانے کی غرض سے کوشاں ہیں۔ نہ صرف آپ ٹرسٹ والیٹ کے ساتھ لاکھوں اثاثوں کو محفوظ طریقے سے اسٹور، بھیج اور وصول کرسکتے ہیں، بلکہ آپ درج ذیل کام بھی کر سکتے ہیں:

  • ہمارے ضم کردہ dApp براؤزر کو استعمال کرتے ہوئے Web3 کی ہزاروں غیر مرکزی ایپلی کیشنز (dApps) کو محفوظ طریقے سے دریافت کریں
  • فیاٹ کی مد میں ادائیگی کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے ایپ کے اندر براہ راست کرپٹو خریدیں
  • ایپ میں کرپٹو کو براہ راست اسٹیک کریں
  • NFTs سمیت اپنے تمام ڈیجیٹل اثاثوں کی نظم کاری کریں

یہ تمام امور ہماری بڑی کوشش کا ایک حصہ ہے تاکہ آپ کو Web3 کی پیش کردہ ہر چیز تک رسائی حاصل کرنے کا ایک محفوظ طریقہ فراہم کیا جا سکے۔

ہماری معاونتی ٹیم تک آسان رسائی

ٹرسٹ والیٹ میں ہمارے پاس حقیقی لوگوں پر مشتمل ایک معاونتی ٹیم موجود ہے، جس تک بآسانی رسائی حاصل ہو سکتی ہے اور وہ مدد کے لیے ہر دم تیار رہتے ہیں۔ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ کرپٹو کی دنیا بعض اوقات مبہم ہو سکتی ہے، اس لیے ہماری معاونتی ٹیم آپ کے ہر قسم کے سوالات کی مدد کے لیے موجود رہتی ہے۔

ہماری معاونتی ٹیم سے کسی بھی وقت یہاں رابطہ کریں

ٹرسٹ والیٹ سکیورٹی اسکینر

ٹرسٹ والیٹ کا سکیورٹی اسکینر ایک بلٹ ان فیچر ہے جو ممکنہ خطرات کا اس وقت پتا لگاتا ہے جب آپ والیٹ کے اندر سے کرپٹو ٹرانزیکشنز انجام دیتے ہیں۔ ہمارا مقصد آپ کے کرپٹو اور Web3 پر مبنی تجربے کو ممکن حد تک محفوظ بنانا ہے، اس لیے ہر ٹرانزیکشن کو خطرے کی ایک خاص سطح تفویض کی جاتی ہے، اور یہ ایپ آپ کو ایک انتباہی پیغام کے ذریعے فعال طور پر الرٹس بھیجتی ہے۔ اس طرح آپ اپنی ٹرانزیکشنز کے بارے میں زیادہ باخبر رہ کر فیصلے کر سکتے ہیں۔

نجی کلید کی محفوظ نظم کاری اور بیک اپ

ہم Web3 کو محفوظ اور زیادہ صارف دوست بنانے کے لیے ہمیشہ مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ہمارے آئندہ نجی کلید کی نظم کاری پر مشتمل حل کے ذریعے، آپ کے پاس اضافی آپشنز موجود ہوں گی تاکہ آپ محفوظ طریقے سے اپنی نجی کلید کو بیک اپ کر سکیں۔ یہ فیچر مزید صارفین کی مدد کرے گا تاکہ وہ نجی کلید کی اسٹوریج کی بدانتظامی کی وجہ سے کسی قسم کے فنڈز کے نقصان سے بچ سکیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ سکیورٹی کا تعلق محض بیرونی خطرات سے نہیں ہے، بلکہ صارفی تجربے کو بہتر بنانے سے بھی گہرا تعلق رکھتی ہے۔

ہارڈ ویئر والیٹ کی معاونت

ہم اپنی براؤزر ایکسٹینشن کے آغاز کی بدولت پہلے سے کہیں زیادہ صارفین کو Web3 کا محفوظ تجربہ بہم پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہارڈویئر والیٹ معاونت کو متعارف کروانے کی وجہ سے زیادہ لوگ ٹرسٹ والیٹ کی انڈسٹری میں بہترین سکیورٹی سے استفادہ کر سکیں گے جبکہ اس دوران وہ اثاثہ جات کو کولڈ اسٹوریج میں ٹرانسفر بھی کر سکتے ہیں۔ ہمیں Twitter پر موجود @TrustWallet پر فالو کرنا یقینی بنائیں تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ ہم یہ دلچسپ فیچر کب لانچ کرنے جا رہے ہیں۔

سکیورٹی کے اضافی ہدایت نامے

ہم آپ کو اس بارے میں مزید جاننے کی ترغیب دیتے ہیں کہ آپ ذیلی ہدایت ناموں کو استعمال کرتے ہوئے Web3 میں اپنے تجربے کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

اپنے ٹرسٹ والیٹ کو کیسے محفوظ بنائیں

آپ کی خفیہ عبارت کو اسٹور کرنے کے بہترین طریقے

ٹرسٹ والیٹ کے صارفین کے لیے سکیورٹی کی تجاویز

iOS ڈیوائسز پر ٹرسٹ والیٹ کے ایپ لاک کو کیسے فعال کریں

Android ڈیوائسز پر پاس کوڈ کو کیسے فعال کریں۔

اب بھی سوالات ہیں؟

اگر ٹرسٹ والیٹ کی سکیورٹی، ہمارے پلیٹ فارم یا کسی بھی اور چیز کے حوالے سے آپ کے کوئی سوالات ہیں، تو براہ کرم ہماری معاونتی ٹیم سے رابطہ کریں اور ہمیں مدد کرتے ہوئے خوشی ہو گی۔

ہمارے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ @TrustWalletUrdu اور آفیشل TG چینل Telegram: Contact @TrustWalletUrdu پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کریں.